کراچی : پولیس نے فاطمہ جناح کالونی میں کامیاب کارروائی کرکے ملزم کی نشاندہی پر نو سالہ بچی کو بازیاب کرالیا۔
تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے ناگن چورنگی اور فاطمہ جناح کالونی میں پیر آباد پولیس نے گھر کا محاصرہ کر کے گھر کی تلاشی کے دوران نو سالہ مغوی بچی مہک کو کو بازیاب کرالیا۔
بچی کو اغواء کرنے والے ملزم جہانزیب کی نشاندہی پہ چھاپہ مارا گیا۔ ایس پی اورنگی عابد علی بلوچ کے مطابق ملزم جہانزیب نے بچی کو پیر آباد اسلامیہ کالج سے اغواء کرکے ناگن چورنگی پر چھپا رکھاتھا۔
ایس پی اورنگی کے مطابق ملزم کی گرفتاری مخبر خاص کی اطلاع پہ گزشتہ شب ہوئی تھی، ملزم نے ابتدائی تفتیش میں بتایا ہے کہ وہ بے اولاد ہے اور اولاد نہ ہونے کی وجہ سے بچی کو پالنے کے لئے اغواء کیا۔