جمعہ, جنوری 3, 2025
اشتہار

ایبٹ آباد ایوب میڈیکل کمپلکس میں ڈاکٹروں نے ہڑتال ختم کردی

اشتہار

حیرت انگیز

ایبٹ آباد : ایوب میڈیکل کمپلکس میں ڈاکٹرز اور علاقہ کے سماجی کارکن امجد شاہزمان کی سربراہی میں جرگہ کے درمیان مذاکرات کامیاب ہوگئے ، جس کے بعد ڈاکٹروں نے نو روز سے جاری ہڑتال ختم کر دی۔

تفصیلات کے مطابق اسپتال کے بورڈ آف گورنرز اور انتظامیہ کی جانب سے مبینہ کرپشن اور غیر قانونی بھرتیوں کے خلاف نو روز سے جاری ہرتال ختم ہو گئی۔

شہر کی سماجی شخصیت امجد شاہ زمان اور تحصیل ناظم اسحاق زکریا کی قیادت میں جرگہ نے ڈاکٹروں سے مذاکرات کئے اور ان کی جانب سے پیش کئے گے چارٹر آف ڑیمانڈ پر انہیں یقین دہانی کروائی۔

- Advertisement -

جس کے مطابق اسپتال ڈائریکٹر بریگیڈیئر ر اجمل، کالج ڈین ڈاکٹر عزیز النساء، بی او جی چئیرمین جاوید پنی اور سیکرٹری میجر ر صدیق کو کرپشن کے الزامات میں انہیں عہدوں سے ہٹانے کیلئے تحریک شروع کریں گے۔

جس پر ڈاکٹروں نے اس یقین دہانی کے بعد آج سے ہڑتال ختم کرنے کا اعلان کر دیا۔


مزید پڑھیں : ایبٹ آباد: ایوب میڈیکل کمپلیکس میں ہڑتالی ڈاکٹرز کیخلاف کارروائی کا فیصلہ


یاد رہے گذشتہ روز صوبائی حکومت نے ہڑتالی ڈاکٹروں سے نمٹنے کیلئے ایوب میڈیکل کمپلکس کے اطراف دفعہ 144 نافذ کرنے اور ڈاکٹروں کیخلاف کارروائی کا فیصلہ کیا تھا، جس کیلئے ہڑتالی ڈاکٹروں کی لسٹیں مرتب کرنا شروع کر دی تھیں جبکہ ہڑتالی ڈاکٹروں کو گرفتار اور نوکریوں سے برخاست کرنے کا فیصلہ بھی کیا گیا۔

صوبائی حکومت ذرائع کا کہنا ہے کہ کسی صورت صوبائی حکومت ڈاکٹروں کو مریضوں کی صحت سے کھیلنے کی اجازت نہیں دے گی

واضح رہے کہ نو روز تک جاری رہنے والی ہڑتال نے 90 سے زائد مریضوں کی جانیں لی۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں