اتوار, ستمبر 29, 2024
اشتہار

حسین نواز کی جے آئی ٹی میں پیشی کی تصویر لیک ہونے کے معاملے کا نوٹس

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد :حسین نواز کی جے آئی ٹی کے سامنے پہلی پیشی کے موقع پر مبینہ تصویر منظر عام پر آگئی ہے، سی سی ٹی وی فوٹیج سے حاصل کی گئی تصویر پاکستان تحریک انصاف کے رہنماءعلی زیدی نے ٹوئٹ کی۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم کے صاحبزادے حسین نواز کی جے آئی ٹی میں پیشی کی مبینہ تصویر سامنے آگئی، تصویر تین جون کی رات بارہ بجے کے قریب تحریک انصاف کے رہنما علی زیدی نے سوشل میڈیا پر ٹوئٹ کی، جس کے بعد تصویر وائرل ہوگئی ۔

تصویر ایک کمرے کی ہے، جس میں حسین نواز اکیلے بیٹھے سامنے متوجہ ہیں، جیسے کسی سے ہم کلام ہوں، تصویر جس اسکرین سے لی گئی اس میں تاریخ اٹھائیس مئی ہے، جو حسین نواز کی پہلی پیشی کا دن تھا۔

- Advertisement -

دوسری جانب پاناما کیس کی تحقیقات کرنے والی جے آئی ٹی نے پیشی کے دوران تفتیش کیلئے بیٹھے حسین نواز کی تصویرلیک ہونے کے معاملے کا نوٹس لیتے ہوئے انکوائری شروع کر دی ہے ۔ معاملے کی انکوائری جے آئی ٹی کے سربراہ واجد ضیاءخود کریں گے ۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ تصویر اصلی ہے یا نہیں انکوائری میں جائزہ لیاجائے گا، لیک ہونے والی تصویر 28مئی دن گیارہ بجکر 37 منٹ کی ہے اور اس حوالے سے اس روز ڈیوٹی پر مومور افسر سے بھی پوچھ گچھ کی جائے گی ۔


مزید پڑھیں : حسین شہید سہروردی سے لیکرآج تک صرف ہمارا احتساب ہوا ہے، حسین نواز


تصویر سامنے آنے کے بعد نئےتنازع نے جنم لے لیا ہے کہ تصویر اصلی ہے یا جعلی، اگراصلی ہے تو تصویر کیسے لیک ہوئی، اس کے پیچھے کون ہے، کیا اس سے جے آئی ٹی پر اثر پڑے گا، جے آئی ٹی میں پیشی کی تصویر کیسے سامنے آئی؟ کہاں سے آئی ؟کس نے لیک کی ؟ یہ سارے سوال اب تک جواب طلب ہیں۔

خیال رہے کہ وزیر اعظم پاکستان کے صاحبزادے حسین نواز کی جے آئی ٹی کے سامنے چار پیشیاں ہو چکی ہیں، حسین نواز نے میڈیا سے گفتگو میں کہا تھا کہ جے آئی ٹی جتنی بار بلائے گی وہ ان کے سامنے بار بار جائیں گے۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں