کراچی : ایئرپورٹ پر کھڑے ناکارہ طیارے خطرے کی علامت بن گئے ہیں، درجنوں خراب طیاروں میں پرندوں نے بسیرا کرلیا جس کے باعث کوئی بھی نا خوشگوار صورتحال پیش آسکتی ہے۔
تفصیلات کے مطابق کراچی ایئرپورٹ پر کھڑے 30 سےزائد ناکارہ طیارے سیکیورٹی رسک بن گئے، یہاں نجی ایئرلائنز کے20اورغیرملکی ایئرلائنزکے10طیارے کھڑے ہیں۔
نجی اوردیگر غیر ملکی ایئرلائنز کے یہ طیارے جو کبھی ہزاروں مسافروں کو لئے بڑی شان سے فضاؤں میں بلند ہوتے تھے آج خطرے کی علامت بن گئے ہیں۔
مزید پڑھیں : پی آئی اے: مزید پانچ طیارے گراؤنڈ کردئیے گئے، پروازیں متاثر
ذرائع کے مطابق سول ایوی ایشن اتھارٹی نے ان ناکارہ طیارے ہٹانے کیلئے متعلقہ ایئرلائنز کو خطوط ارسال کردیئے ہیں، خطوط میں لکھا گیا ہے کہ یہ ناکارہ طیارے پرندوں کی آماجگاہ بن گئےہیں، پرندوں کے باعث گزرنے والی پروازوں کو بھی خطرات لاحق ہیں۔
مزید پڑھیں : پی آئی اے کے نو میں سے چار اے ٹی آرطیارے خراب نکلے
یاد رہے کہ یہ ناکارہ طیارے گزشتہ کئی سال سے کراچی ایئرپورٹ پر کھڑے ہیں جس کی وجہ سے دوسرے طیاروں کی پارکنگ کے مسائل بھی پیدا ہورہے ہیں۔