واشنگٹن : امریکی صدر ٹرمپ نے قطر اور خلیجی ممالک کو ثالثی کی پیشکش کردی اور دونوں ممالک کو مسئلے حل کرنے کیلئے وائٹ ہاوس آنے کی دعوت دی۔
قطر اور خلیجی ممالک کے درمیان کشیدگی کو ختم کرنے کیلئے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ میدان میں آگئے، ڈونلڈ ٹرمپ نے امیر قطر سے فون پر بات کی اور مسئلے کو حل کرنے پر زور دیا۔
ٹرمپ نے ثالثی کی پیشکش کرتے ہوئے کہا قطر اور سعودیہ عر ب سفارتی بحران کا حل مذاکرات سے کریں، اتحاد کے لیے وائٹ ہاؤس میں ایک کانفرنس بھی کرسکتے ہیں۔
دوسری جانب تنازعے کو حل کرنے کیلئے امیر کویت سعو دیہ عرب اور متحدہ عرب امارت کے بعد قطر پہنچے اور امیر قطر سے ملاقات کی اور بحران کے حل کیلئے ہر ممکنہ تعاون فراہم کرنے کی پیشکش دہرائی۔
مزید پڑھیں : قطر تنازع میں ثالثی، امیر کویت کی سعودی فرمانرواشاہ سلمان سے ملاقات
اس سے قبل ، امیرکویت سعودی عرب کے دورے پرجدہ پہنچے تھے اور سعودی فرمانرواشاہ سلمان سے ملاقات کی اور خطے کی تازہ صورت حال اور بالخصوص خلیجی عرب ممالک کی قطر کے ساتھ پیدا ہونے والی کشیدگی ختم کرنے کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا تھا۔
امریکی وزیرخارجہ ریکس ٹلرسن نے عرب ممالک اور قطر تنازع حل کرنے کے لیے ثالث کی پیشکش کرتے ہوئے کہا تھا کہ قطر اور ہمسایہ ممالک کے درمیان تعلقات کو درست سمت میں لانا چاہتے ہیں، قطر اور خلیجی ممالک کے درمیان کشیدگی کی صورت حال مستقل طور پر نہیں دیکھنا چاہتے۔
سعودی عرب سمیت 7 عرب ممالک نےقطرسےسفارتی تعلقات منقطع کردیے
واضح رہے کہ قطر کے ساتھ سعودی عرب سمیت 7 عرب ممالک نے سفارتی تعلقات ختم کردیئے تھے اور قطر پر دہشت گردوں کی حمایت کا الزام عائد کرتے ہوئے قطر پر اپنی زمینی، فضائی اور سمندری سرحدوں کو بند کردیا تھا۔