اشتہار

راہول گاندھی کومدھیہ پردیش سے حراست میں لے لیا گیا

اشتہار

حیرت انگیز

نئی دہلی: کانگریس کے نائب صدر راہول گاندھی کو مدھیہ پردیش میں داخل ہونے پرحراست میں لےلیا گیا ہے وہ کسان تحریک میں پولیس کی فائرنگ سے ہلاک ہونے والے کسانوں کے اہلِ خانہ سے تعزیت کے لیے مدھیہ پردیش جا رہے تھے۔

تفصیلات کے مطابق بھارت کی اپوزیشن جماعت کانگریس کے نائب صدر راہوکل گاندھی کو مدھیہ پردیش کی سرحد پر اس وقت حراست میں لے لیا گیا جب وہ پولیس فائرنگ میں ہلاک ہونے والے کسانوں کے اہل خانہ سے تعزیت کرنے کے لیے مدھیہ پردیش میں داخل ہو رہے تھے۔

- Advertisement -

اس موقع پر کانگریش کے نائب صدر اورسابق بھارتی وزیراعظم راجیو گاندھی کے صاحبزادے راہول گاندھی نے کہا کہ میرا مقصد احتجاج پر بیٹھے کسانوں کی داد رسی اور پولیس فائرنگ سے ہلاک ہونے والے کسانوں کے اہل خانہ سے ہمدردی کا اظہار کرنا تھا جس کا مجھے بھارتی آئین اور قانون مکمل اجازت بھی دیتا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں انہوں نے کہا کہ میں کسانوں کی مشکلات کو سننے اور ان کے لیے حل کے لیے اپنا کردار ادا کرنا چاہتا ہوں کیوں کہ کسان اس ملک کی ریڑھ کی ہڈی اور بنیادی ستون ہیں ان پر فائرنگ اور ریاستی جبر نا قابل قبول ہے۔

خیال رہے بھارتی ریاست مدھیہ پردیش میں حکومتی پالیسیوں کے خلاف 4000 سے زائد کسان احتجاج پرہیں، مودی سرکار نے اس احتجاج کوریاستی جبر سے کچلنے کی کوشش کی جس کے نتیجے میں 5 کسان اپنی جان کی بازی ہار گئے جس کے بعد یہ احتجاج ملک کے طورل و عرض میں پھیل گیا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں