جمعہ, مئی 16, 2025
اشتہار

پارلیمنٹ میں موبائل فون سے فوٹیج بنانے پرپابندی عائد

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : قومی اسمبلی میں اجلاس کے دوران موبائل فون سے کسی قسم کی بھی ویڈیو بنانے کی اجازت نہیں ہوگی، فیصلہ کی خلاف ورزی کرنے والے کیخلاف سخت قانونی کارروائی کیجائے گی، حکم نامہ جاری کردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے اراکین پارلیمنٹ اور صحافیوں کو ہدایات جاری کی ہیں کہ قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران وہ کسی قسم کی ویڈیو نہ بنائیں۔

اسپیکر ایاز صادق کی ہدایت پر سرکلرجاری کر دیا گیا، جاری کردہ سرکلر کے مطابق پارلیمنٹ میں موبائل فون سے فوٹیج بنانے پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔

صحافی پارلیمنٹ کی کارروائی موبائل سےنہیں دکھائیں گے، پارلیمنٹ کی کارروائی کی ویڈیو بنانا قواعد کی خلاف ورزی ہے،اس کے علاوہ اراکین پارلیمنٹ پر بھی موبائل سے ویڈیوز بنانے کی پابندی عائد کی گئی ہے۔

قواعد کی خلاف ورزی پرمذکورہ اراکین اور صحافیوں کیخلاف سخت تادیبی کارروائی کا فیصلہ کیا گیا ہے، خلاف ورزی کرنے پر پارلیمنٹ میں داخلے پرپابندی عائد کی جائے گی۔

 

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں