تازہ ترین

امریکی فضائی حملے میں 2 افغان پولیس اہلکار ہلاک

کابل : افغانستان کے صوبے ہلمند میں امریکہ کی جانب سے کی جانے والی فضائی کارروائی کے نتیجے میں دو افغان پولیس اہلکار ہلاک اور 4 زخمی ہوگئے۔

تفصیلات کےمطابق جعمہ اور ہفتے کی درمیانی شب افغانستان کی سرحدی پولیس کے اہلکار ہلمند کے ضلع ناد علی میں معمول کی گشت پر تھے جب وہ امریکی فضائی کارروائی کی زد میں آگئے۔

امریکی فوج کی جانب سے جاری بیان میں تصدیق کی گئی ہے کہ امریکی کارروائی میں افغان نیشنل ڈیفنس اور سیکیورٹی فورسز سے تعلق رکھنے والے اہلکار ہلاک و زخمی ہوئے ہیں اور اس واقعے کی تحقیقات کی جارہی ہیں۔

دوسری جانب صوبائی ترجمان عمرزواک نے پولیس اہلکار طالبان کے ایک اڈے سے انتہائی قریب گشت کررہے تھے جس کی وجہ سے وہ حملے کی زد میں آگئے۔

یاد رہےکہ 2014 میں نیٹو کا جنگی مشن ختم ہونے کے بعد رواں سال اپریل میں امریکی فوج ہلمند واپس آئی ہے جس کا مقصد افغان سیکیورٹی فورسز کو طالبان سے لڑنے میں معاونت فراہم کرنا ہے۔


امریکی ’فرینڈلی فائر‘ سے آٹھ افغان پولیس اہلکار ہلاک


واضح رہےکہ گزشتہ سال 16ستمبر کو افغانستان کے صوبے جنوبی ارزگان میں حکام کے مطابق دو امریکی فضائی حملوں میں کم از کم آٹھ پولیس اہلکار ہلاک ہوگئےتھے۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں

Comments

- Advertisement -