ہفتہ, فروری 1, 2025
اشتہار

وزیراعظم نواز شریف دورہ سعودی عرب مکمل کرکےاسلام آباد واپس پہنچ گئے

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: وزیراعطم پاکستان میاں محمد نوازشریف دورہ سعودی عرب مکمل کرکےاسلام آباد واپس پہنچ گئے۔

تفصیلات کےمطابق وزیراعظم نوازشریف ایک روزہ دورہ سعودی عرب مکمل کرنے کےبعد آج صبح اسلام آباد پہنچ گئے۔، دورے کا مقصد قطر اورعرب ممالک کے درمیان کشیدگی کو کم کرنے میں اپنا کردار ادا کرنا تھا۔

خیال رہےکہ گزشتہ روز وزیراعظم نواز شریف سرکاری دورے پر جدہ پہنچے تھے جہاں ان کے ہمراہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ، وزیر خزانہ اسحق ڈاراور مشیر خارجہ سرتاج عزیز بھی موجود تھے، ان کا استقبال گورنر مکہ فیصل بن عبدالعزیز نے کیا تھا۔


سعودیہ قطر کشیدگی: وزیراعظم اور آرمی چیف جدہ پہنچ گئے


وزیراعظم نواز شریف اور سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز کے درمیان رائل پیلس جدہ میں ملاقات ہوئی۔ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ، وزیر خزانہ اسحاق ڈار اور مشیر خارجہ سرتاج عزیز بھی ملاقات میں موجود تھے۔


سعودی عرب سمیت 7 عرب ممالک نےقطرسےسفارتی تعلقات منقطع کردیے


یاد رہےکہ گزشتہ روز سعودی عرب روانگی سے قبل وزیراعظم نے خلیجی ملکوں میں تعینات سفیروں کے ساتھ اہم بیٹھک کی تھی،سعودی عرب، قطر، یو اے ای اور کویت میں تعینات پاکستانی سفیروں نےمعاملے پر وزیراعظم کو بریفنگ دی تھی۔

واضح رہےکہ گزشتہ ہفتے قطر کے ساتھ سعودی عرب سمیت 7 عرب ممالک نے سفارتی تعلقات ختم کردیئے تھے اور قطر پر دہشت گردوں کی حمایت کا الزام عائد کرتے ہوئے قطر پر اپنی زمینی، فضائی اور سمندری سرحدوں کو بند کردیا تھا۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں