کراچی : رحمتوں بھرے مہینے میں قتل، چھینا جھپٹی، لوٹ مار کےواقعات کتنے ہوئے، سیٹیزن پولیس لیاژان کمیٹی نے رپورٹ جاری کردی۔
تفصیلات کے مطابق پولیس کے جرائم پر قابو پانے کے بڑے بڑے دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے ، جرائم پیشہ افراد کی مجرمانہ کارروائیاں جاری ہے، ماہِ رمضان کے پندرہ دن کراچی والوں پر قیامت بن کرٹوٹے۔
پولیس اسٹریٹ کریمنلز کے سامنے بظاہر بے بس رہی ، سی پی ایل سی کی جاری کردہ رپورٹ کےمطابق رحمتوں بھرے مہینے میں گیارہ افراد کو قتل کیا گیا۔
مزید پڑھیں : شہر قائد میں 5 ماہ میں فائرنگ اور پرتشدد واقعات میں 157 افراد قتل کردیئے گئے
رپورٹ میں جمع کیےگئے ڈیٹا کے مطابق ڈاکوؤں اور چوروں نے شہریوں کو ستاون کاروں اور ایک ہزار تراسی موٹر سائیکلوں سے محروم کردیا جبکہ شہریوں کے ایک ہزار ایک سو سے زیادہ موبائل فونز اسٹریٹ کریمنلز لے اڑے جبکہ بھتہ خوری کے بھی چار واقعات سامنے آئے۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ لوٹ مار کی بیشتر وارداتیں شاپنگ سینٹرز کے اطراف میں کی گئی۔