کراچی : سندھ رینجرز نے یوم علی پر کراچی میں خودکش حملے کامنصوبہ ناکام بنادیا ۔
ترجمان رینجرز کے مطابق کراچی کے علاقے اورنگی ٹاﺅن مین کارروائی کے دوران کالعدم لشکر جھنگوی کے 4 انتہائی مطلوب دہشتگردوں کو گرفتار کرلیا گیا ہے، دہشت گرد آج یوم علی ؓ کے مرکزی جلوس میں خودکش حملہ کرنا چاہتے تھے ۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ دہشگردوں نے مرکزی جلوس پر خودکش حملے کی منصوبہ بندی کو حتمی شکل دے رکھی تھی اور اگر بروقت کارروائی نہ کی جاتی تو ملزمان اپنے مزموم عزائم میں کامیاب ہو سکتے تھے۔
گرفتار دہشتگردوں کا تعلق کالعدم تنظیم لشکر جھنگوی سے ہے، جن کے قبضے سے خود کش جیکٹس ، 15کلو بارود ، 18دستی بم اور کلاشکوف، ایک 444، سات تیس بور ، 15 میٹر پرائما کارڈوائرا کمپیوٹر برآمد کئے گئے جبکہ 450 سے زائد مختلف ہتھیاروں کی گولیاں بھی برآمد ہوئیں۔
ترجمان رینجرز کا کہنا ہے کہ عوام دہشتگردی کی روک تھام میں سیکیورٹی اداروں کا ساتھ دیں۔