اشتہار

جرمنی تحفظ ماحولیات کا معاہدہ بچانے کی کوشش کرے: پوپ

اشتہار

حیرت انگیز

برلن :کیتھولک مسیحیوں کے روحانی پیشوا پوپ فرانسس نے جرمنی پر زور دیا ہے کہ وہ تحفظ ماحولیات کے عالمی معاہدے کو بچانے کی خاطر ہر ممکن کوشش کرے۔

جرمن ذرائع ابلاغ کے مطابق چانسلر انجیلا مرکل نے بتایا ہے کہ پوپ فرانسس نے ان کی حوصلہ افزائی کی ہے کہ وہ پیرس ماحولیاتی معاہدے کا دفاع کرتی رہیں۔

پوپ فرانسس کا مزید کہنا ہے کہ اس تناظر میں جرمن حکومت ایسی تمام رکاوٹوں کو دور کرے، جو اس سلسلے میں عالمی تعاون کو متاثر کر سکتی ہیں۔

یاد رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اس معاہدے سے پیچھے ہٹ چکے ہیں، جس پر انہیں دنیا بھر میں تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

- Advertisement -

واضح رہے کہ پیرس معاہدے کے تحت امریکہ اور دیگر 187 ممالک کی ذمہ داری ہے کہ وہ عالمی درجہ حرات میں اضافے کو دو ڈگری سے نیچے رکھیں اور مزید کوششیں کر کہ اس کو 1.5 ڈگری تک محدود کیا جائے۔

دوسری جانب اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتیرس نے ایک مرتبہ پھر صدر ٹرمپ سے اپیل کی تھی کہ وہ اس معاہدے کو نہ توڑیں لیکن ساتھ ہی ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ امریکی موقف کے باوجود ماحولیاتی تبدیلی کے خلاف جنگ جاری رہے گی۔


اگرآپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اوراگرآپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پرشیئرکریں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں