پیر, جون 30, 2025
اشتہار

سندھ میں ممکنہ سیلاب کے پیش نظر اقدامات کا آغاز

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : وزیراعلیٰ سندھ سید مرادعلی شاہ نے کہا ہے کہ 15 جولائی سے سندھ میں سیلاب کے امکانات ہیں اس لیے محمکہ آب پاشی اور متعلقہ محمکوں کو موثر اور منظم حکمت عملی کی ضرورت ہے۔

یہ ہدایات انہوں نے مون سون بارشوں اور اس کے نتیجے میں نچلے درجے کے سیلاب کے امکانات کے پیش نظروزارتِ آب پاشی اور متعلقہ محکموں کے بلائے گئے ایک اہم اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے افسران کو دیں۔

وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ ہرطرح کی صورت حال کا سامنا کرنے کے لیے ہماری تیاری مکمل ہونی چاہیے تاکہ صوبے کو کسی بڑے نقصان سے بچایا جا سکے۔

اس موقع پر انہوں نے سندھ کے چھوٹے بڑے بندوں کی مسلسل نگرانی کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے بتایا کہ بگھڑ سرکل میں بندوں کے 12 حساس مقامات کو اب مضبوط کردیا گیا ہے۔

علاوہ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے ٹھٹہ سجاول پل کےقریب کے بندوں کومضبوط کرنے کی ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ صورت حال خراب نہیں لیکن ہمیں اپنےانتظامات پورے کرنے ہیں۔

اس موقع پر انہوں نے تمام سرکلزکےسپرنٹنڈنٹ کو اپنےاپنے علاقوں میں موجود ہونے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ ہرڈیوٹی افسر کا موبائل نمبر اور ڈیوٹی کے مقام کا چارٹ مجھے فراہم کیے جائیں تاکہ میں ہرافسر سے خود رابطے میں رہوں اور کسی بھی ممکنہ بگڑتی صورت حال کی خود مانیٹرنگ کرسکوں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں