کراچی : سرفراز چیمپیئنز کا چیمپین ہے۔ حسن علی ہو یا فاسٹ بالر محمد عامر پاکستان کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی ناقابل یقین ہیں۔ برطانوی کمنٹیٹر راب اسمتھ نے پاکستان ٹیم کو تاریخ کی دلچسپ ترین ٹیم قرار دے دیا۔
عظیم برطانوی کمنٹریٹر راب اسمتھ نے پاکستانی کرکٹ ٹیم کےبارے میں یادگارباتیں کہی ہیں۔ اپنی ایک تحریرمیں راب اسمتھ نے لکھاکہ پہلے وہ سمجھتے تھے پاکستان کھیلوں کی تاریخ میں سب سےاہم ملک ہے۔
برطانوی کمنٹیٹر راب سمتھ نے ٹیم پاکستان کی تعریف تاریخی الفاظ میں کی، ان کا کہنا تھا کہ اب احساس ہوا کہ پاکستان کرکٹ ٹیم تو انسانی تاریخ کی سب سے دلچسپ ٹیم ہے جو کبھی بھی کچھ بھی کرسکتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ سرفراز دیکھنے میں ہیرو نہیں لگتا مگروہ پراعتماد ہے۔ چاہے مذاق بنے یا دنیا کچھ کہے۔ وہ اپنی ٹوٹی پھوٹی انگریزی سے نہیں گھبراتا۔ وہ جیت کا جشن اہلیہ اور بیٹے کے ساتھ مناتا ہے۔
راب سمتھ نے کہا کہ پاکستانی کھلاڑیوں کا گیم کسی ہالی ووڈ فلم سے کم نہیں لگتا۔ فلم کی طرح کھیل میں کب کیا ہوجائے پتا نہیں چلتا۔ آرٹیکل میں روب اسمتھ نے لکھاکہ حسن علی ہوں یا محمد عامر۔
عمدہ کارکردگی سے ایک نے کیرئیرکا پہلا بڑا ٹورنامنٹ زندگی بھر کے لیے یادگار بنایا تو دوسرے کے شاندار کم بیک نے بھارت کے بڑے بڑے بلے بازوں کو ہلا کررکھ دیا۔
انہوں نے لکھا کہ کھلاڑیوں کی زبردست کارکردگی نےاسکور بورڈ کو الٹ کر رکھ دیا۔ دنیا کی ناقابل یقین اورکمزور ترین ٹیم کے آگے بھارت کو بڑی شکست کا سامنا کرنا پڑا۔