راولپنڈی: ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ آرمی چیف آف اسٹاف میجر جنرل قمر باجوہ ترکی پہنچ گئے، آرمی چیف کو ترکی کے اعلیٰ اعزاز ’’لیجن آف میرٹ‘‘ سے نوازا گیا، جسے انہوں نے ترک اور پاک فوج کے شہید نوجوانوں کے نام کردیا۔
پاک فوج کے تعلقاتِ عامہ سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ آرمی چیف نے ترکی پہنچ کر ترکش لینڈ فورس ہیڈ کوارٹرز کا دورہ کیا اور ترک ہم منصب سے بھی ملاقات کی، آرمی چیف قمر باجوہ کو ترکی لے اعلیٰ اعزاز ’’لیجن آف میرٹ‘‘ سے بھی نوازا گیا۔
قبل ازیں آرمی چیف نے ترک چیف آف جنرل اسٹاف سے بھی ملاقات کی جس میں دو طرفہ تعلقات اور خطے کی صورتحال سمیت دہشت گردی کے خاتمے پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔
اس موقع پر جنرل قمر باجوہ نے کہا کہ ترک کے ساتھ پاکستان کے دیرانہ اور دوستانہ تعلقات ہیں، ترک عوام پاکستانی لوگوں کے دلوں میں بستے ہیں، آرمی چیف نے اعلیٰ ترین اعزاز پاکستانی اور ترک فورسز شہدا کے نام کردیا۔ جنرل قمر جاوید باجوہ نے کمال اتاترک کے مزار پر بھی حاضری دی۔