اتوار, جون 29, 2025
اشتہار

ایکسپورٹرز کی بینک اکاؤنٹس اٹیچ اور فریز کرنے کی مذمت

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: ایکسپورٹرز نے ایف بی آر کی جانب سے بینک اکاؤنٹس اٹیچ اور فریز کرنے کی مذمت کرتے ہوئے وزیر اعظم اور وزیر خزانہ سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان اپیرئل فورم کے چیئرمین جاوید بلوانی، ویلیو ایڈیڈ ٹیکسٹائلز ایکسپورٹرز ایسوسی ایشنز ، پاکستان ہوزری مینوفیکچررز اینڈ ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین عرفان باوانی، پاکستان ریڈی میڈ گارمنٹس ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین اعجاز کھوکھر، پاکستان نٹ ویئر اینڈ سوئیٹرز ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین رفیق گوڈیل اور پاکستان کاٹن فیشن اپیرئل ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین خواجہ عثمان نے مشترکہ بیان میں ایف بی آر کی جانب سے سیلز ٹیکس ایکٹ اور رولز کے نام پر ایکسپورٹرز کے بینک اکاؤنٹس کو شارٹ ریکوری کی خاطر اٹیچ اور فریز کرنے کی شدید مذمت کرتے ہوئے وزیر اعظم اور وزیر خزانہ سے مطالبہ کیا ہے کہ فوری طورپر ایکسپورٹرز کے اٹیچ اور منجمد کیے گئے بینک اکاؤنٹس کو بحال کیا جائے۔

ایکسپورٹرز نے کہا کہ شارٹ ٹیکس کے نام پر ایکسپورٹرز کے بینک اکاؤنٹس کو اٹیچ اور فریز کرنا غیر اخلاقی اور غیر منصفانہ ہے، ماضی میں بھی ایکسپورٹرز کے بینک اکاؤنٹس سے رقوم نکالی گئیں جس کی اپیل میں ایکسپورٹرز کے حق میں فیصلہ آنے کے بعد ایف بی آر نے ریفنڈ پے منٹ آرڈر  (RPOs) جاری کیے مگر تاحال ان کی بھی ادائیگیاں نہیں کی گئیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایکسپورٹرز کے نوٹس سے قبل بینک اکاؤنٹس کو اٹیچ اور فریز کرد یا گیا ہے،ایکسپورٹرز کی ایک کثیر تعداد رمضان المبارک میں عمرہ کی ادائیگی کے لیے گئی ہوئی ہے یا پھر اعتکاف میں ہے، ایسے میں جب عید قریب ہے اور ورکرز کو بونس اور تنخواہوں کی ادائیگی کی جانی ہیں اور امن و امان کی صورتحال پیدا ہونے کا اندیشہ ہے۔

انہوں نے مطالبہ کیا کہ ایف بی آر فوری طورپر ایکسپورٹرز کے اٹیچ اور منجمد کردہ بینک اکاؤنٹس کو بحال کرے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں