اشتہار

سبکدوش سعودی ولی نے نئے ولی عہد کی بیعت کرلی

اشتہار

حیرت انگیز

ریاض : سبکدوش سعودی ولی عہد محمد بن نائف نے نئے ولی عہد محمد بن عبدالعزیز کی بیعت کرلی ہے۔

تفصیلات کے مطابق سعودیہ عرب کے حال ہی میں سبکدوش ہونے والے ولی عہد محمد بن نائف نے نئے ولی عہد محمد بن عبدالعزیز کے ہاتھوں بیعت کرلی ہے اس طرح ایک مرحلہ خوش اسلوبی سے طے پا گیا۔

سعودی عرب کی سرکاری خبر ایجنسی کے مطابق سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی جانب سے ایک شاہی فرمان جاری کیا گیا جس کے تحت شہزادہ محمد بن نائف کو ولی عہد کے منصب سے ہٹا کر ان کی جگہ اپنے بیٹے شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز کو ولی عہد مقررکیا تھا۔

- Advertisement -

 اسی سے متعلق : شاہ سلمان کے بیٹے محمد بن سلمان ولی عہد مقرر

خیال رہے شہزادہ محمد بن سلمان نے اندرون اور بیرون ملک کئی اہم کامیاب فیصلے کیے اور ’ویژن2030‘ تخلیق کیا جسے کامیابی سے نافذ کیا جا رہے ہے۔

شہزادہ محمد بن عبدالعزیز کو مملکت کا یہ اہم ترین عہدہ ان کی انہی خدمات اور مسلسل کامیابیوں کو سامنے رکھتے ہوئے دیا گیا ہے جسے نہ صرف سعودیہ عرب بلکہ دنیا بھر میں مثبت اقدام گردانا جا رہا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں