اشتہار

سال 2050 تک دنیا کی آبادی 9 ارب80 کروڑ ہوجائے گی، اقوام متحدہ

اشتہار

حیرت انگیز

نیویارک : اقوام متحدہ کے مطابق ہر سال دنیا کی آبادی میں آٹھ کروڑ تیس لاکھ افراد کا اضافہ ہورہا ہے اور 2050 تک دنیا کی آبادی نو ارب اسی کروڑ ہوجائے گی۔

اقوام متحدہ نے عالمی آبادی پر رپورٹ جاری کردی ہے، رپورٹ کے مطابق اس وقت دنیا کی آبادی سات ارب ساٹھ کروڑ ہے، 2030 تک آبادی میں ایک ارب کا اضافہ متوقع ہے تاہم رواں صدی کے اختتام تک دنیا کی آبادی گیارہ ارب سے تجاوز کر جائے گی۔

- Advertisement -

رپورٹ کے مطابق آئندہ سات سال میں بھارت نہ صرف آبادی کے لحاظ سے چین کو پیچھے چھوڑ جائے گا بلکہ دنیا کا گنجان آباد ترین ملک بھی بن جائے گا، اس وقت چین کی آباد 1.38 ارب ہے جبکہ بھارت کی آبادی 1.31 ارب ہے۔

اقوام متحدہ رپورٹ کے مطابق افریقہ میں آبادی میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے۔ جبکہ یورپ میں آبادی کم ہورہی ہے، سال 2050 تک آبادی میں ہونے والا اضافہ نو ممالک میں ہوگا، ان ممالک میں بھارت ، نائجیریا، پاکستان، کانگو، ایتھوپیا، تنزانیہ، امریکا، انڈونیشیا اور یوگانڈا شامل ہیں۔

اقوام متحدہ کے مطابق پاکستان کی آبادی انیس کروڑ سترہ لاکھ سے زائد ہے، جو دوہزار تیس تک بڑھ کر ساڑھے چوبیس کروڑ ہوجائے گی۔


اگرآپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اوراگرآپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پرشیئرکریں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں