اشتہار

گرینفل ٹاور آتشزدگی: علاقائی کونسل کے چیف ایگزیکٹو مستعفی

اشتہار

حیرت انگیز

لندن: برطانوی دارالحکومت لندن کی رہائشی عمارت گرینفل ٹاور میں آتش زدگی کے خلاف سینکڑوں مظاہرین نے پارلیمنٹ کے باہر احتجاج کیا۔ گرینفل ٹاور کے علاقے کی کونسل کے چیف ایگزیکٹو نے عوامی احتجاج کے بعد استعفیٰ دے دیا۔

چند روز قبل لندن کی گرینفل ٹاور میں آتش زدگی کے بعد حکومتی پالیسیوں سے نالاں عوام سڑکوں پر آگئے جن کا احتجاج اب تک جاری ہے۔

متاثرین کے لیے انصاف کا مطالبہ کرتے مظاہرین برطانوی پارلیمنٹ کے باہر جمع ہوئے۔

- Advertisement -

مظاہرین نے گرینفل ٹاور کی آتش زدگی کے خلاف ہاتھوں میں پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے۔ مظاہرین نے حکومت کے خلاف نعرہ بازی بھی کی۔

احتجاج میں شامل مظاہرین نے حکومت سے واقعہ کی تحقیقات، انصاف کی فراہمی اور وزیر اعظم تھریسا مے اور دیگر ذمہ داران سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کیا۔

مزید پڑھیں: لندن میں حکومتی پالیسیوں سے نالاں عوام سڑکوں پر

مظاہرین کا کہنا تھا کہ حکومت متاثرین کے سوالات کے جواب دینے اور انہیں مطمئن کرنے میں مکمل ناکام رہی ہے۔

شدید عوامی احتجاج کے بعد کینسنگٹن اور چیلسی کاؤنسل کے چیف ایگزیکٹو نے استعفی دے دیا۔ وزیر اعظم تھریسا مے نے بھی واقعے پر عوام سے معافی مانگتے ہوئے اسے ریاست کی ناکامی تسلیم کیا۔

برطانوی پارلیمنٹ میں بھی گرینفل ٹاور اور دہشت گرد حملوں کے متاثرین کے لیے ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی۔

یاد رہے کہ گرینفل ٹاور میں آتش زدگی کے ایک روز بعد لندن میں دہشت گردی کا واقعہ بھی پیش آیا جس میں ایک وین ڈرائیور نے تراویح پڑھ کر مسجد سے نکلتے نمازیوں پر گاڑی چڑھا دی تھی۔

واقعے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ 8 افراد زخمی ہوگئے تھے۔ حملہ آور پولیس کی حراست میں ہے۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں