اشتہار

انوکھی عیدی: پی ٹی آئی رہنما کا جہاز سے نوٹ برسانے کا اعلان

اشتہار

حیرت انگیز

ڈی آئی خان: تحریک انصاف کے رکن صوبائی اسمبلی علی امین گنڈا پور نے اپنے حلقے کے بچوں میں عید کے کارڈ اور عیدی جہاز کے ذریعے زمین پر برسانے کا اعلان کردیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر علی امین گنڈا پور کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ ’’ڈیرہ اسماعیل خان کی تاریخ میں پہلی بار سردار علی امین گنڈا پور کی جانب سے بچوں کے لیے عیدی اور عید کارڈز اُن کی دہلیز پر پہنچائے جائیں گے‘‘۔

انٹرنیٹ پر شائع ہونے والے پمفلٹ میں لکھا گیا ہے کہ ’’عیدی اور کارڈز کی تقسیم صبح 10 بجے سے دوپہر 12 بجے تک مختلف دیہاتوں اور تحصیلوں میں جہاز کے ذریعے کی جائے گی‘‘۔

- Advertisement -

سوشل میڈیا پر شائع ہونے والا پوسٹر

صوبائی وزیر کے پرسنل سیکریٹری نے برطانوی ویب سائٹ کو بتایا کہ اس مہم کا مقصد حلقے کے بچوں کے چہروں پر خوشی لانا ہے، اس مقصد کے لیے پیرا گلائیڈنگ جہاز کرائے پر حاصل کیے گئے ہیں، مہم کے دوران عید کارڈز، بیس، پچاس کے نوٹ بطور عیدی گرائے جائیں گے۔

سوشل میڈیا پر شائع ہونے والا پوسٹر

انہوں نے کہا کہ جمعے کے روز پی کے 64 ڈیرہ اسماعیل خان سے اس مہم کا آغاز کیا جائے گا اور اس مہم کے دوران 40 ہزار عید کارڈز اور لاکھوں روپے عیدی جہاز کے ذریعے بچوں کے لیے بطور تحفہ گرائی جائے گی۔

دوسر ی جانب سوشل میڈیا پر اس مہم کے حوالے سے جاری ہونے والے پوسٹرز پر کچھ صارفین نے تنقید بھی کی ہے تاہم ایک اور اطلاع زیر گردش ہے کہ عوامی تنقید کے بعد رکن صوبائی اسمبلی نے جہاز کے ذریعے عیدی گرانے کے پروگرام کو منسوخ کردیا اور بچوں سے کہا ہے کہ وہ اُن کے ڈیرے سے آکر اپنی عیدی وصول کرلیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں