تازہ ترین

چین کوخفیہ معلومات دینے کاالزام‘ امریکی سفارتی اہلکار گرفتار

واشنگٹن : سابق امریکی سفارتی اہلکار کو چینی حکام کو خفیہ دستاویزات دینے کے الزام میں گرفتار کر لیا گیا ہے۔

تفصیلات کےمطابق ورجینیا سے تعلق رکھنے والے60سالہ کیون ملروئے مارچ اور اپریل 2017 کے درمیان چینی شہر شنگھائی گئے۔

امریکی شہر شکاگو کے ہوائی اڈے پر جب ان سے 16500 ڈالر کی نقد رقم برآمد ہوئی تو وہ اس حوالے سے وضاحت پیش نہیں کر سکے۔

خیال رہےکہ ایف بی آئی کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر اینڈرو ویئل کا کہنا تھا کہ کیون ملروئے کو ماضی میں اعلیٰ ترین سکیورٹی کلیرنس دی گئی تھی اور ان کے پاس خفیہ ترین دستاویزات تک رسائی تھی۔

یاد رہےکہ رواں ماہ امریکہ میں ایک سرکاری کنٹریکٹر کوانتہائی خفیہ معلومات لیک کرنے کے شبہے میں گرفتار کیا گیاتھا۔


امریکی خفیہ ادارے کا لیپ ٹاپ چوری ہوگیا


واضح رہےکہ دو ماہ قبل امریکی خفیہ ادارے کے اہلکار کا لیپ ٹاپ نیویارک میں گاڑی سے چوری ہوگیا تھا جس میں ٹرمپ ٹاور سےمتعلق منصوبے سمیت دیگرحساس معلومات موجود تھیں۔


اگرآپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اوراگرآپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پرشیئرکریں۔

Comments

- Advertisement -