کوئٹہ : بلوچستان کے رکن صوبائی اسمبلی مجید اچکزئی کی گاڑی نے ٹریفک پولیس اہلکار کو کچل ڈالا، مقدمہ نامعلوم افراد کے خلاف درج کر لیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق رکن بلوچستان اسمبلی ایم پی اے مجیداچکزئی کی گاڑی کی ٹکر سے ٹریفک اہلکار عطااللہ جاں بحق ہوگیا، ٹریفک حادثےکی سی سی ٹی وی فوٹیج اےآروائی نیوزنےحاصل کرلی۔
پولیس کا کہنا ہے کہ جی پی او چوک پر ٹریفک سارجنٹ سب انسپکٹر حاجی عطااللہ کو سب کے سامنے کچلا گیا تھا، مجید اچکزئی گاڑی خود چلارہے تھے، مجید اچکزئی کو بچانے کیلئے حکومتی افراد کا پولیس پر شدید دباؤ ہے۔
واضح رہے گاڑی کی ٹکرکاواقعہ چند روز پہلے کوئٹہ میں پیش آیا تھا۔
پولیس نے پہلے ڈرائیور کو گرفتار کر کے گاڑی قبضے میں لینے کا دعویٰ کیا تھا مگر مقدمہ نامعلوم افراد کے خلاف درج کر لیا گیا۔
خیال رہے کہ مجید اچکزئی محمود خان اچکزئی کے قریبی رشتےداربھی ہیں۔