جمعہ, مئی 16, 2025
اشتہار

کراچی: بوہری جماعت آج عید الفطر منارہی ہے

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: ملک بھر میں بوہری برادری عیدالفطر مذہبی جوش وجذبے اور عقیدت و احترام کے ساتھ منارہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق مصری کلینڈر کے تحت چلنے والی داودی بوہری جماعت آج 26 جون کو عید الفطر کا تہوار منارہی ہے، کراچی میں بوہری برادری کی نماز عید کا سب سے بڑا اجتماع صدر کی طاہری مسجد میں ہوا جبکہ پان منڈی اور حیدری کے علاقوں میں بھی نمازِ عید الفطر کے اجتماعات منعقد کیے گئے۔

امن و امان کی صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے جماعت خانوں کے قریب سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے، پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے علاوہ بوہری جماعت کے رضا کاروں نے بھی اس موقع پر فرائض انجام دیے۔

ہر سال کی طرح اس سال بھی نماز عید کے اجتماعات میں ملک کی سلامتی اور امن و امان کے لیے خصوصی دعائیں کی گئیں جبکہ دنیا بھر میں ہونے والی دہشت گردی کے خاتمے کے لیے بوہری برادری نےاللہ تعالیٰ کے حضور دعائیں کیں۔


اگرآپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اوراگرآپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پرشیئرکریں۔

اہم ترین

عمیر دبیر
عمیر دبیر
محمد عمیر دبیر اے آر وائی نیوز میں بحیثیت سب ایڈیٹر اپنے فرائض انجام دے رہے ہیں

مزید خبریں