جمعہ, نومبر 15, 2024
اشتہار

خیبر پختونخوا، بعض مقامات پرنمازعید کے اجتماعات، اسفند یار ولی کی شرکت

اشتہار

حیرت انگیز

چار سدہ : سربراہ عوامی نیشنل پارٹی اسفند یار ولی نے کہا ہے کہ وزیراعظم نے سی پیک میں فاٹا اور خیبرپختونخواہ کو نہ صرف نظرانداز کیا گیا ہے بلکہ اس سے متعلق کیے گئے تمام وعدوں سے بھی پِھر گئے ہیں۔

اےاین پی کے سربراہ اسفند یارولی کی نمازعید کے بعد میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے انہوں نے چارسدہ کی مسجد غازی گل بابا میں نماز عید ادا کی اور حاضرین سے خطاب بھی کیا اور انہیں عید کی مبارک باد بھی دی۔

خیال رہے خیبر پختونخوا میں دو عیدوں کی روایت اس سال بھی برقرار رہی، مسجد مہابت خان اور کئی مساجد میں نماز عید الفطر ادا کی گئی جب کہ بنوں، چارسدہ اور دیگر نواحی علاقوں میں نمازعید کے اجتماعات منعقد ہوئے

- Advertisement -

نماز عیدین کے بعد عوام سے گلے ملنے کے بعد اسفندیار ولی نے میڈیا کو بتایا کہ تخت اسلام آباد کی جنگ میں عوامی مسائل نظراندازہو رہے ہیں کیوں کہ وزیراعظم اپنی کرسی کی مضبوطی اور استحکام میں مشگول ہیں تو دوسری طرف عمران خان اسی کرسی کے حصول میں لگے ہوئے ہیں۔

اسفندیارولی نے کہا کہ فاٹا کے خیبر پختونخواہ کے ساتھ انضمام میں محمود خان اچکزئی اور مولانا فضل الرحمان نے رکاوٹ ڈالی ہے۔

یاد رہے ملک کے بقیہ حصوں میں عید الفطر کا چاند دیکھنے کے لیے آج شپ رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوگا جب کہ محمکہ موسمیات اور ماہرین کا کہنا ہے کہ آج عید کا چاند نظر آنے کا قوی امکان ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں