اشتہار

جے آئی ٹی نے ریکارڈ طلب کرلیا‘ ایف بی آر کی عید کی چھٹیاں منسوخ

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: مشترکہ تحقیقاتی ٹیم نے وزیراعظم کےخاندان کا ایف بی آر سے ریکارڈ طلب کرلیا، ریکارڈ کی فراہمی کے لئے لاہور میں ایف بی آر کے تینوں دفاترکی آج چھٹیاں منسوخ کردی گئیں۔

تفصیلات کے مطابق ایف بی آر کےجاری کردہ مراسلے میں کہا گیا ہے کہ شریف خاندان کےریکارڈ کی فراہمی کیلئےایف بی آر کی آج عید کی چھٹیاں منسوخ کردی گئیں ہیں۔

مراسلہ میں کہا گیا ہے کہ ایف بی آرلاہور کےتینوں دفاترآج اٹھائیس جون کو معمول کے مطابق کام کریں گے،ان دفاتر میں چیف کمشنر ان لینڈ ریونیولارج ٹیکس پیئر یونٹ،چیف کمشنر ان لینڈ ریوینیو کارپوریٹ ریجنل ٹیکس آفس اور ریجنل ٹیکس آفس ٹو شامل ہیں ۔


جے آئی ٹی سے عدم تعاون کے سنگین نتائج برآمد ہوں گے


یہ مراسلہ چوبیس جون کو جاری کیا گیا تھا‘ جس میں جے آئی ٹی کو شریف خاندان کے ریکارڈ کی فراہمی کی ہدایت کی گئی تھی۔

- Advertisement -

یاد رہے کہ جے آئی ٹی نے عید سے قبل بھی مسلسل کام کیا تھا اور میاں نواز شریف‘ حسین نواز اور کیپٹن صفدر کی تحقیقاتی ٹیم کے سامنے پیشیاں ہوئی تھیں‘ جہاں ان سے اثاثوں کے بارے میں پوچھ گچھ کی گئی تھی۔

عید سے قبل ہونے والی ایک پیشی میں عدالت عظمیٰ نے اپنے ریمارکس میں کہاتھا کہ پبلک آفس ہولڈرعدلیہ پرحملہ آور ہورہے ہیں، سب سے بڑی مہم حکومت چلارہی ہے، جے آئی ٹی سے عدم تعاون کے سنگین نتائج ہوں گے، ممبران کو ہراساں کرنے کی شکایت پرسپریم کورٹ نے ڈائریکٹرجنرل آئی بی طلب کرنے کا اشارہ بھی دیا تھا۔


اگرآپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اوراگرآپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پرشیئرکریں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں