کراچی: محکمہ موسمیات نے بدھ کے روز کراچی سمیت ملک کے بیشتر علاقوں میں مون سون بارش کی پیشن گوئی کردی ہے‘ بارشیں برسانے والا سسٹم سندھ میں داخل ہوگیا۔
تفصیلات کے مطابق مون سون بارشیں برسانے والا سسٹم سندھ میں داخل ہوگیا ہے ‘ ٹھٹہ اور گرد و نواح میں بارش سے دو روز سےجاری شدید گرمی کا زور ٹوٹ گیا‘ کراچی میں بھی موسم خوشگوار ہوگیا ہے‘ شام تک بارش کا امکان ہے۔
اگلے 48 گھنٹوں کے دوران اسلام آباد، بالائی پنجاب (راولپنڈی، گوجرانوالہ، سرگودھا، فیصل آباد، لاہور ڈویژن)،خیبرپختونخوا، زیریں سندھ ، فاٹا اور کشمیر کے بیشتر علاقوں میں بارش اور بعض مقامات پر موسلادھار بارش کا بھی امکان ہے۔
جنوبی پنجاب (ملتان، ساہیوال، بہالپور، ڈی جی خان ڈویژن)، بالائی سندھ(سکھر، میرپورخاص، سانگھڑ)، مشرقی بلوچستان(ژوب،سبی، نصیر آباد، قلات ڈویژن) اور گلگت بلتستان میں بھی کہیں کہیں بارش اور چند مقامات پر موسلادھار بارش کا امکان ہے۔
موسلا دھار بارشوں کے باعث خیبر پختو نخوا، خطہ پوٹھوار، گوجرانوالہ، ڈی جی خان ڈویژن اور کشمیر کے برساتی نالوں میں طغیانی کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے۔ دوسری جانب کشمیر، گلگت بلتستان اور بالائی خیبر پختونخواہ (مالاکنڈ، ہزارہ ڈویژن) کے پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائنڈ نگ کا خدشہ ہے۔
آئندہ 12گھنٹوں میں بالائی پنجاب (راولپنڈی، گوجرانوالہ، لاہور، سرگودھا، فیصل آباد ڈویژن)، خیبرپختونخوا، زیریں سندھ (حیدرآباد، کراچی، میرپورخاص، شہید بینظیر آباد ڈویژن)، اسلام آباد، فاٹا اور کشمیر میں اکثرمقامات پر جبکہ جنوبی پنجاب (ساہیوال، ملتان، بہاولپور، ڈی جی خان ڈویژن)، بالائی سندھ (لاڑکانہ، سکھر ڈویژن)، مشرقی بلوچستان( ژوب، سبی، نصیر آباد، قلات ڈویژن) اور گلگت بلتستان میں کہیں کہیں پر تیز ہواوٗں/آندھی اور گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ہے۔ اس دوران چندمقامات پر موسلا دھار بارش کی بھی پیشن گوئی کی گئی ہے۔
گزشتہ 24 گھنٹوں میں راولپنڈی،گوجرانوالہ، لاہور، سرگودھا، ڈی جی خان، مالاکنڈ، ہزارہ، ڈی آئی خان، کوئٹہ ڈویژن، اسلام آباد میں کہیں کہیں جبکہ کوہاٹ، بہاولپور، حیدر آباد ڈویژن اور کشمیر میں چند مقامات پر تیز ہواوٗں/ آندھی اور گرج چمک کیساتھ بارش ہوئی۔ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہا۔ سب سے زیادہ بارش پنجاب: منگلا 52، بھکر48، نورپورتھل 33، کامرہ 20، کوٹ ادو19، چکوال، گجرات 16، جہلم 15، لاہور سٹی 13، میانوالی 10، جوہرآباد 08، بہاولنگر 07، اسلام آباد(سیدپور، زیروپوائینٹ 05، گولڑہ 01)، راولپنڈی (چکلالہ04، شمس آباد01)، خیبر پختونخوا: ڈی آئی خان26 ، دیر 18، ایبٹ آباد، کوہاٹ03، کالام 02، بلوچستان: بارکھان 38، کشمیر:کوٹلی01، سندھ:مٹھی میں 02 ملی میٹر ریکارڈ گئی۔
گزشتہ روز ریکارڈ کیےگئے گرم ترین مقامات کے درجہ حرارت: تربت48،سبی، دادو 47، جیکب آباد، روہڑی، سکھر 46، لاڑکانہ45، شہید بینظیر آباد،موہنجوداڑو میں44 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
گزشتہ روز ریکارڈ کیے گئے کم سےکم اور زيادہ سے زیادہ درجہ حرارت(سینٹی گریڈ)، شام کے وقت ہوا میں نمی کا تناسب اور اگلے 24 گھنٹوں کا موسم کچھ اس طرح رہے گا۔
اگرآپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اوراگرآپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پرشیئرکریں۔