منگل, مئی 13, 2025
اشتہار

پی آئی اے کے حج آپریشن کو حتمی شکل دے دی گئی

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: پی آئی اے نے حج آپریشن کو حتمی شکل دے دی ہے۔ پی آئی اے کا حج آپریشن 24 جولائی سے شروع ہو کر 26 اگست تک عازمین کو حجاز مقدس تک پہنچانے کے لیے جاری رہے گا۔

پی آئی اے اس سال 133 سے زائد پروازوں کے ذریعے 75 ہزار سے زائد عازمین کو حجاز مقدس پہنچائے گی۔ 56 ہزار سے زائد سرکاری اسکیم کے تحت جبکہ 25 ہزار سے زائد عازمین پرائیوٹ اسکیم کے تحت سعودی عرب جائیں گے۔

پی آئی اے کے قائم مقام سی ای او نیئر حیات نے اے آر وائی نیوز کو بتایا کہ چیئرمین پی آئی اے عرفان علی کی ہدایت پر حج آپریشن کی تمام تر تیاریاں مکمل ہیں۔

ان کے مطابق پی آئی اے حج آپریشن کے دوران اپنے جدید بوئنگ 777 طیارے آپریٹ کرے گی۔ پہلی حج پرواز 24 جولائی کو اسلام آباد سے 400 سے زائد عازمین کو لے کر حجاز مقدس روانہ ہوگی۔

آپریشن 26 اگست تک جاری رہے گا جبکہ حجاج کرام کی واپسی کا عمل 6 ستمبر سے شروع ہوگا اور 5 اکتوبر تک جاری رہے گا۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔ 

اہم ترین

محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین اے آروائی نیوز سے وابستہ سینئر صحافی ہیں اور ایوی ایشن سے متعلقہ امور کی رپورٹنگ میں مہارت رکھتے ہیں

مزید خبریں