اسلام آباد : جسٹس آصف سعید کھوسہ نے قائم مقام چیف جسٹس کے عہدے کا حلف اٹھا لیا۔
تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ کے سینئر جج جسٹس آصف سعید کھوسہ نے بطور قائم مقام چیف جسٹس کے عہدے کا حلف اٹھا لیا، حلف برداری کی تقریب سپریم کورٹ میں ہوئی، جسٹس دوست محمدخان نے جسٹس آصف سعید کھوسہ سے حلف لیا ۔
تقریب میں میں سپریم کورٹ کے جج صاحبان اٹارنی جنرل اور رجسٹرار نے بھی شرکت کی جبکہ وکلاءکی کثیر تعداد بھی موجود تھی ۔
چیف جسٹس جناب جسٹس ثاقب نثار عمرہ کی ادائیگی کےلئے سعودی عرب گئے ہیں اور جسٹس آصف سعید کھوسہ چیف جسٹس کی عدم موجودگی میں قام مقام چیف جسٹس کی حیثیت سے فرائض سر انجام دیں گے۔