جمعہ, مئی 16, 2025
اشتہار

ویمن کرکٹ ورلڈ کپ: بھارت نے پاکستان کو170رنز کا ہدف دے دیا

اشتہار

حیرت انگیز

ڈربی : انگلینڈ میں جاری آئی سی سی ویمن کرکٹ ورلڈ کپ میں بھارت نے پاکستان کو170رنز کا ہدف دیا ہے، بھارت نے مقررہ اوورز میں9 وکٹ پر169 رنز بنائے، نشرا سندھو نے26 رنزدے کر4وکٹیں حاصل کیں۔

تفصیلات کے مطابق ڈربی میں کھیلے جارہے آئی سی سی ویمن کرکٹ ورلڈ کپ میں پاکستان اور انڈیا کی ٹیمیں مد مقابل ہیں، بھارت نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔

بھارتی ٹیم نے مقررہ اوورز میں169رنز بنائے اوراس کے 9کھلاڑی آؤٹ ہوئے، بھارتی اوپنر منداھنہ صرف دو رنز با کر ڈیانا بیگ کی بال پر ایل بی ڈبلیو ہو گئیں۔

بھارتی کھلاڑی کے آؤٹ ہونے پر پاکستانی شائقین خوشی کا اظہار کررہی ہیں

سیکنڈ اوپنر پونم روت نے47رنزبنا کر نشرا سندھو کی گیند پر کیچ دے دیا، دیگر کھلاڑیوں میں ایم راج8رنز، حرمن پریت کور دس رنز، ڈی بی شرما28رنز،ایم آر میشرم6رنز، جے گوسوامی14رنز، ایس ورما33رنز، اور ای بشت صرف ایک رن بنا سکیں۔

پاکستان کی جانب سے نشرا سندھو نے26 رنزدے کر چار جبکہ سعدیہ یوسف نے30رنز دے کر دو وکٹیں حاصل کیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں