لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے کہا ہے کہ ریمنڈ ڈیوس کی رہائی میں پنجاب حکومت کا کوئی کردار نہیں تھا۔ نواز شریف اس وقت وزیراعظم نہیں تھے۔ ریمنڈ ڈیوس کی کتاب سے اب دودھ کا دودھ پانی کا پانی ہوگیا ہے۔
یہ بات انہوں نے لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا کہ ریمنڈ ڈیوس کی دیت کی رقم پنجاب حکومت نے ادا نہیں کی اور نہ ہی اس کیس میں پنجاب حکومت نے کوئی کردارادا کیا۔
انہوں نے کہا کہ دیت کی رقم کس نے دی اور کس بینک کے ذریعے دی گئی اس بات کا مسلم لیگ نواز کا کوئی تعلق نہیں،کتاب میں جن کا نام ہے اُن سے سوال کیا جائے۔
مزید پڑھیں: امریکی جاسوس ریمنڈ ڈیوس کی کتاب منظرعام پر آگئی
پنجاب حکومت پر الزامات لگانے والے پہلے اپنے گریبان میں جھانکیں۔ شہباز شریف نے کہا کہ ملک میں جمہوریت کی درست سمت میں جا رہی ہے، اور اسے کوئی خطرہ نہیں۔