سری نگر: حریت کمانڈر برہان مظفر وانی شہید کی زندگی پر بننے والی فلم کا ٹریلر جاری کردیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کے مظالم کے خلاف سوشل میڈیا پرمتحرک نوجوان برہان وانی مقامی نوجوانوں کی نظر میں ایک افسانوی کردار کی اہمیت رکھتا ہے یہی وجہ ہے کہ شہادت کو ایک سال گزر جانے کے باوجود بھی آج نوجوان حریت کمانڈر کی تصاویر اٹھائے نظر آتے ہیں۔
ویڈیو دیکھنے کے لیے اسکرول کریں
بھارتی فوج کے مظالم کی وجہ سے شہادت کا رتبہ پانے والے برہان مظفر وانی نے نوجوانوں میں جدوجہد کی ایک نئی روح پھونکی جس کے بعد بھارتی فوج کشمیریوں کے حقِ رائے دہی کو دبانے کے لیے تشدد پراتر آئی ہے اور اُن پر بے دریغ پیلٹ گنز کا استعمال بھی کیا۔
برہان مظفر وانی کی شہادت کے بعد سے اب تک کشمیر کے حالات بہتر نہ ہوسکے، انصاف اور آزادی کے لیے نوجوان پہلے سے زیادہ متحرک ہوگئے ہیں اور اب گلی کوچوں میں پاکستان کے پرچموں کے ساتھ آزادی کے نعرے سنائی دیتے ہیں۔
ویڈیو دیکھیں
انٹرنیٹ پر جاری ہونے والے فلم کے ٹریلر میں حریت کمانڈر کی زندگی کو دکھایا گیا ہے اور یہ بھی بتایا گیا ہے کہ بھارتی فوج کس طرح سے نوجوان سے خوفزدہ رہتے تھے۔فلم میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ برہان وانی کی صدائیں اب کشمیر کی آزادی کی پیامبر ثابت ہورہی ہیں۔
فلم کا ٹریلر دیکھیں
ٹریلر میں دکھایا گیا ہےکہ بھارتی فوجی اپنے افسر کو کہتا ہے کہ برہان وانی کشمیر میں ہمارے لیے بہت بڑا مسئلہ ہے۔ حریت کمانڈر نے سوشل میڈیا کے ذریعے کشمیری نوجوانوں کو آزادی کے لیے یکجا کیا اور تحریک آزادی کو ایک نئی جہد بخشی۔