اشتہار

میئر کی مگر مچھ سے شادی، انوکھی منطق، روایت پرانی

اشتہار

حیرت انگیز

میکسیکو : سین پیدرو ہوامیلولا کے میونسپلٹی میئر کی مگر مچھ کے ساتھ شادی کی تقریب منعقد ہوئی جس میں بڑی تعداد میں مچھیروں اور اعلیٰ سرکاری حکام نے بھی شرکت کی اور مسرت کا اظہار کیا۔

تفصیلات کے مطابق یہ انوکھی شادی کی یہ منفرد تقریب سین پیدرو ہوامیلولا میں منعقد ہوئی جہاں میونسپلٹی میئر کی شادی مگر مچھوں کی شہزادی کے ساتھ کی گئی شادی کی رسومات مچھیروں کے عمائدین نے ادا کی جہاں مقامی مچھیروں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

- Advertisement -

مقامی مچھیروں کا کہنا ہے کہ علاقے کے میئر کے ساتھ مگرمچھوں کی شہزادی کے ساتھ شادی مچھیروں کی خوش قسمتی اور دیوتا کو خوش کرنے کی جاتی ہے جس سے مچھیروں کی قسمت جاگ اٹھ ہوتی ہے اور انہیں زیادہ شکار میسر آتا ہے جب کہ وہ ناگہانی آفات سے بھی محفوظ رہتے ہیں۔

سین پیدرو ہوامیلولا نامی میونسپلٹی کے مئیرکا کہنا تھا کہ مقامی رہائش پذیرمچھیروں برسہا برس سے جاری رسم کا اعادہ کرتے ہوئے اس تقریب میں بہ طور دولہا شریک ہوا ہے یہ حیران کن مگر دلچسپ منظر ہے جس سے لطف و اندوز ہو رہا ہے۔

شادی کی تقریب بڑی دھوم دھام سے ہوئی جس میں ایک مادہ مگرمچھ کو سفید رنگ کے عروسی لباس میں لپیٹا گیا تھا جسے ایک شخص نے اپنے ہاتھوں میں اٹھا رکھا تھا۔رپورٹ کے مطابق وکٹر ایگوئیلر اب تک کئی مادہ مگرمچھوں سے شادی کر چکے ہیں۔

خیال رہے کہ مقامی میونسپلٹی کے لوگوں میں یہ واہمہ پایا جاتا ہے کہ اگر میئر ہرسال مگرمچھ سے شادی کرے تو پورا سال مچھیروں کی قسمت اچھی رہتی ہے اور وہ محفوظ رہتے ہیں ،انہیں مچھلیاں زیادہ ملتی ہیں چنانچہ اس سال بھی وکٹر ایگوئیلر نے مگرمچھ سے شادی رچائی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں