اشتہار

سعودیہ عرب: درجہ حرارت 50 ڈگری سے بھی زیادہ ہونے کا امکان

اشتہار

حیرت انگیز

جدہ: سعودی عرب کے محکمہ موسمیات نے عوام کو خبردار کیا ہے کہ ملک میں گرمی کی نئی لہر آرہی ہے  جس کے نتیجے میں درجہ حرارت 50 ڈگری سینٹی گریڈ سے بھی تجاوز کرسکتا ہے۔

سعودی عرب کے محکمہ موسمیات (پی ایم ای) کے مطابق درجہ حرارت 50 ڈگری سینٹی گریڈ سے زیادہ ہوسکتا ہے اور گرمی کی یہ لہر اگلے ہفتے تک جاری رہ سکتی ہے۔

موسمیات کے مطابق شہر ریاض سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں شدید گرمی پڑے گی جب کہ اسی ہفتے کے دوران ریاض میں درجہ حرارت 48 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچنے کا امکان ہے۔

- Advertisement -

پی ایم ای( پریذیڈینسی آف میٹرولوجی اینڈ انوائرمنٹ) نے کہا ہے کہ آئندہ چند روز کے دوران ملک بھر کے درجہ حرارت میں انتہائی اضافے کا امکان ہے، ملک کے مشرقی، وسطی سمیت مغربی حصے کے چند علاقے گرمی سے شدید متاثر ہوں گے۔

عرب نیوز کے مطابق انتہائی گرم اور خشکی ہوا کی یہ لہر ہندوستان کی سمت سے آرہی ہے جس سے پورا سعودیہ عرب متاثر ہونے کا امکان ہے، مکہ، مدینہ اور ملحقہ علاقوں سمیت مغربی علاقوں ریاض اور قاسم میں گر د آلود ہواؤں کا امکان ہے۔

موسمیات کا کہنا ہے کہ بالائی علاقوں میں درجہ حرارت ہلکا عصر اور جازان میں موسم ابر آلود رہے جب کہ ساتھ ہی بارش کا بھی امکان ہے، مکہ اور جازان کے ساحلی علاقوں میں گرد آلود ہوائیں چلیں گی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں