اسلام آباد: وزیراعظم کےمعاون خصوصی آصف کرمانی کا کہناہےکہ جے آئی جی ہمارے اہم ترین گواہ کا بیان لینےکےلیےاب تک قطر کیوں نہیں گئے؟۔
تفصیلات کےمطابق جوڈیشل اکیڈمی کےسامنے میڈیا کےنمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئےمسلم لیگ نواز کےرہنما ڈاکٹر آصف کرمانی نے کہا کہ نواز شریف کو نہیں پاکستان کو غیر مستحکم کیا جارہا ہے،نواز شریف قائد اعظم کےاصولوں کےامین ہیں، نوازشریف مضبوط اور مستحکم پاکستان کی ضمانت ہیں۔
وزیراعظم کےمعاون خصوصی کا کہناتھاکہ جے آئی ٹی کا قطر نہ جانا حقائق کو چھپانے کے مترادف ہے، انہوں نے سوال کیا کہ جے آئی جی ہمارے اہم ترین گواہ کا بیان لینے کے لیے اب تک قطر کیوں نہیں گئے؟
آصف کرمانی نےکہاکہ میرا خیال ہے کہ جے آئی ٹی دبئی میں سیر سپاٹے کےلیے گئی تھی ۔انہوں نےکہاکہ جے آئی ٹی پر قوم کے ٹیکس کا پیسہ خرچ ہو رہا ہے،قوم کے ٹیکس کے ایک ایک پیسے پیسے کا حساب لیا جائے گا،جے آئی ٹی اپنے کھاتےتیاررکھے۔
ہمیں احسان نہیں انصاف چاہیے‘ آصف کرمانی
انہوں نےکہا کہ اس وقت ہمیں مضبوط اور مستحکم پاکستان کی ضرورت ہے اور نوازشریف اس کی علامت ہیں۔ ہمیں سب سے پہلے پاکستان کے مفاد کو سامنے رکھنا ہے۔
واضح رہےکہ مسلم لیگ ن کےرہنما آصف کرمانی نےکہاکہ وزیراعظم چار سال سے دھرنوں کا سامنا کر رہے ہیں اورعمران خان نے آج تک الیکشن کمیشن میں جواب جمع نہیں کرایا۔
اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔