اسلام آباد : ن لیگ کے رہنما اور وزیر مملکت عابد شیر علی کا کہنا ہے کہ ہمیں انتقام کا نشانہ بنایا جا رہا ہے، اے اللہ ہمارے حالات درست فرما دے۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم کی بیٹی مریم نواز کی پاناما جے آئی ٹی کے سامنے پیشی کے موقع پر وزیر مملکت برائے پانی و بجلی عابد شیر علی نے سماجی رابطے کی وہب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ اے اللہ ہمارے حالات درست فرما دے۔
اللَّهُمَّ أَصْلِحْ لَنَا شَأْنَنَا كُلَّهُ
،
اے اللہ! ہمارے سارے حالات درست فرما دے— AbidSherAli (@AbidSherAli) July 5, 2017
اس سے قبل ن لیگ کے رہنما عابد شیر علی نے کہا ہے ہمیں انتقام کا نشانہ بنایا جا رہا ہے، مریم نواز کو جےآئی ٹی میں طلب کرکے ظلم کی انتہاکی گئی ظلم جب حد سے گزرتا ہے تو مٹ جاتا ہے، یہ انیس سو نناوے نہیں نیا پاکستان ہے ترقی کا پاکستان ہے۔