جمعہ, جنوری 3, 2025
اشتہار

آرمی چیف کی جانب سے قومی کرکٹ ٹیم کواستقبالیہ

اشتہار

حیرت انگیز

راولپنڈی : چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باوجوہ نے کہا ہے کہ چیمپئنز ٹرافی 2017 کے فائنل میں قومی ٹیم نے بھارت کے خلاف شاندار کامیابی حاصل کر کے قوم کا سر فخرسے بلند کیا۔

یہ بات آرمی چیف قمر باجوہ نے پاکستانی کرکٹ ٹیم اور منیجمنٹ کو دیئے گئے استقبالیہ کے دوران قومی کھلاڑیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہی, انہوں نے کھلاڑیوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ ملک کے سفیر ہیں اور دنیا بھر میں پاکستان کی نیک نامی کا باعث ہیں اس لیے پوری قوم کو آپ پر فخر ہے۔

- Advertisement -

ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے بتایا کہ آج آرمی چیف کی جانب سے پاکستان کرکٹ ٹیم اور مینجمنٹ کے اعزاز میں استقبالیہ دیا گیا جس میں آرمی چیف کھلاڑیوں سے فرداً فرداً گلے ملے اور ایک ایک کھلاڑی کو اعلیٰ کارکردگی دکھانے اور عظیم فتح کی مبارک باد دی۔

اس موقع پرجنرل قمر باجوہ نے کھلاڑیوں سے گفت و شنید کرتے ہوئے کہا کہ آپ لوگوں نے قوم کو وہ خوشی دی ہے جس کا طویل عرصے سے انتظار تھا بس اب آپ لوگ اسی طرح محنت سے کھیلتے رہیں اور تحمل و بردباری سے اپنی صلاحیتوں میں مزید نکھار لے کر آئیں تو آئندہ بھی ایسے کئی ٹائٹل ملک کے نام کرسکتے ہیں۔

اس موقع پر پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین شہریار خان نے آرمی چیف کی پاکستان میں انٹرنیشنل کھیلوں کی واپسی کے لیے کیے گئے اقدامات کی تعریف کرتے ہوئے کھلاڑیوں کو استقبالیہ دینے پر شکریہ ادا کیا اور کہا کہ آپ کی حوصلہ افزائی سے آج کھلاڑیوں کے جذبوں کو دوام حاصل ہوا۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان سپر لیگ کے سربراہ نجم سیٹھی نے پی ایس ایل فائنل کے لاہور میں انعقاد پر آرمی چیف کی ذاتی کاوشوں کو سراہتے ہوئے ان کا شکریہ ادا کیا اور پاکستان میں بین الااقوامی کرکٹ کی واپسی کی نوید بھی سنائی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں