جمعہ, جنوری 3, 2025
اشتہار

مریم نواز، بی ایم ڈبلیو موٹر سائیکل کے نام پر رجسٹرڈ ہونے کا انکشاف

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : جوڈیشل اکیڈمی میں جے آئی ٹی کے روبرو ہیشی کے موقع پر مریم نواز جس بی ایم ڈبلیو سے اتری تھیں وہ ایک موٹر سائیکل کے طور پر رجسٹرڈ ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔

اے آر وائی نیوز کے پروگرام پاور پلے کے میزبان ارشد شریف کے مطابق مریم نواز جس بی ایم ڈبلیو گاڑی میں بیٹھ کر جوڈیشل اکیڈمی آئی تھیں اس کا رجسٹریشن نمبرایس این 777 ہے جو کہ ایک 125 سی سی کی موٹر سائیکل کی رجسٹریشن ہے اور محمد داؤد نامی شخص اس کے مالک ہیں۔

- Advertisement -

انکشاف سے متعلق ویڈیو خبر کے آخر میں ملاحظہ فرمائیں


 


 *نواز شریف کی بیٹی ہونے پر نشانہ بنایا گیا تو والد کے دم پرلڑوں گی،مریم نواز 


میزبان ارشد شریف اپنے پروگرام پاور پلے میں مزید انکشاف کیا کہ مریم نواز کی بی ایم ڈبلیو بی سی 348 کی رجسٹریشن ہنڈا سوک کے نام سے ہوئی ہے جو کہ فیصل بینک کے نام پر رجسٹرڈ ہے جب کہ دوسری گاڑی سی ایس 787 لینڈ کروزر ٹویوٹا اے ایکس او کے نام پر رجسٹرڈ ہے جو کہ عمران احمد ولد مقبول احمد کے نام پررجسٹرڈ ہے۔


 *مریم نواز کو سلیوٹ کرنے والی اے ایس پی ارسلہ سلیم کون ہیں ؟ 


خیال رہے کہ مذکورہ بالا دونوں گاڑیاں بھی مریم نواز کے اس قافلے میں موجود تھیں جس کے ہمراہ آج وہ جوڈیشل اکیڈمی اسلام آباد پہنچی تھی اور جے آئی ٹی کے سوالوں کا سامنا کیا تھا۔

مریم نواز کی گاڑی اور ان کے قافلے میں شامل دیگر دو گاڑیوں کی رجسٹریشن میں غلط اندراج نے ایک نئی بحث چھیڑ دی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں