ہفتہ, فروری 1, 2025
اشتہار

آسٹریلوی اےکرکٹ ٹیم نےدورہ جنوبی افریقہ منسوخ کردیا

اشتہار

حیرت انگیز

سڈنی: آسٹریلوی کرکٹ بورڈ اور کھلاڑیوں کےدرمیان تنخواہوں کےتنازعے پر ہونےوالے مذاکرات ناکام ہونےکےبعد آسٹریلوی اے کرکٹ ٹیم نے دورہ جنوبی افریقہ منسوخ کردیا۔

تفصیلات کےمطابق آسٹریلوی کرکٹ بورڈ سےتنخواہوں کےمعاملے پر ہونے والےناکام مذاکرات کےبعد آسٹریلوی اے کرکٹ ٹیم نے جنوبی افریقہ کا دورہ منسوخ کردیا۔ آسٹریلوی کرکٹ ٹیم نے کل جنوبی افریقہ کےدورے پرروانہ ہوناتھا۔

خیال رہےکہ آسٹریلوی کرکٹ بورڈ اور کھلاڑیوں کےدرمیان معاہدے کی ایک شق کھلاڑیوں کو ان کی آمدن کی ضمانت دیتی ہےجوکہ کرکٹ آسٹریلیا ختم کرنا چاہتی ہے۔

آسٹریلوی کھلاڑیوں کا موقف ہےکہ کرکٹ بورڈ کی جانب سےایسا کرنا ان کےساتھ نا انصافی ہے۔کھلاڑیوں اور کرکٹ آسٹریلیا کے درمیان اس تنازعے سے 200 سے زائد کھلاڑی بےروزگارہو گئے ہیں۔


ڈیوڈ وارنرکوگھاس کاٹنے کےعوض 60 ڈالرکی پیشکش


یاد رہےکہ گزشتہ ہفتےآسٹریلوی کرکٹرڈیوڈ وارنرکو ٹویٹر پرایک شخص کی جانب سے پیشکش کی گئی تھی جس میں کہاگیاتھاکہ اگر وہ ان کے لان کی گھاس کاٹ دیں تو وہ 60 ڈالر انہیں دے سکتےہیں ۔

واضح رہےکہ آسٹریلوی کرکٹ بورڈ اور کھلاڑیوں کےدرمیان اگر یہ تنازع ختم نہ ہوا تو آسٹریلیا اور انگلینڈ کے درمیان رواں سال نومبر میں کھیلی جانے والی ایشز سیریز بھی خطرے میں پڑسکتی ہے۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں