ہفتہ, مئی 17, 2025
اشتہار

ڈاکٹرعاصم کی بیرون ملک روانگی سے متعلق درخواست، نیب،وزارت داخلہ کو نوٹس جاری

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : ڈاکٹرعاصم حسین کی پاکستان سے باہر جانے دینے کی درخواست پر نیب اور وزارت داخلہ کونوٹس جاری کردیے گئے جبکہ سپریم کورٹ کراچی رجسٹری نے ضمانت منسوخ کرنے کی نیب کی درخواست پر ڈاکٹر عاصم سے جواب بھی مانگ لیا۔

تفصیلات کے مطابق جسٹس اعجاز افضل کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے ڈاکٹرعاصم حسین کی بیرون ملک روانگی سے متعلق درخواست پر سماعت کی، ڈاکٹر عاصم کے وکیل کا کہنا تھا کہ ڈاکٹر عاصم علاج کے لیے بیرون ملک جانا چاہتے ہیں۔

نیب کے وکیل نے کہا ڈاکٹر عاصم کی ضمانت طبی بنیادوں پر ملی، منسوخ کی جائے۔

عدالت نے ڈاکٹر عاصم کی درخواست پر وزارت داخلہ اور نیب کو نوٹس جاری کرتے ہوئے ضمانت منسوخی کی نیب درخواست پر بھی ڈاکٹر عاصم کو نوٹس جاری کردیا۔

جسٹس اعجاز افضل نے کہا کہ جب سے جج بنا ہوں ایک چیز سمجھ نہیں آئی، ہر بڑے آدمی کو بیماری کا سرٹیفیکیٹ کیسے مل جاتا ہے، ہر میڈیکل بورڈ کہتا ہے بڑے آدمی کا علاج پاکستان میں ممکن نہیں ۔

جسٹس دوست محمد نے کہا کہ انیس سو اسی میں عدالت نے مرگی کے ایک مریض کی ضمانت منظور کی تھی، تب سے ہرملزم مرگی کا سرٹیفیکیٹ لے آتا ہے۔

وکیل لطیف کھوسہ کا کہنا تھا کہ مرگی کا مریض تو جوتی سنگھانے پر بھی اٹھ جاتا ہے، عدالت نے سماعت آئندہ ہفتے تک ملتوی کر دی۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں