جمعہ, مئی 16, 2025
اشتہار

پولش خاتون اول نے ٹرمپ کا مصافحہ نظر انداز کردیا

اشتہار

حیرت انگیز

وارسا: دنیا بھر کے رہنماؤں کو اپنے بے تکے مصافحوں سے گڑبڑا دینے والے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اس وقت شدید خفت کا شکار ہوگئے جب پولینڈ کی خاتون اول نے ان کا مصافحہ نظر انداز کر کے میلانیا ٹرمپ سے ہاتھ ملا لیا۔

ڈونلڈ ٹرمپ آج کل یورپی ملک پولینڈ میں ہیں جہاں انہوں نے پولش صدر اندریز ڈوڈا اور ان کی اہلیہ اگاتھا ڈوڈا سے ملاقات کی۔

ملاقات اورفوٹو سیشن کے بعد دونوں جوڑوں نے رسمی طور پر ایک دوسرے سے مصافحہ کیا۔

اس موقع پر پولش خاتون اول ہاتھ ملانے کے لیے آگے بڑھیں تو ٹرمپ نے اپنا ہاتھ آگے بڑھا دیا، لیکن پولش خاتون اول نے انہیں نظر انداز کردیا اور امریکی خاتون اول میلانیا ٹرمپ سے ہاتھ ملا لیا۔

پولش خاتون اول کی اس حرکت پر ٹرمپ شرمندگی سے انہیں دیکھتے رہ گئے۔

ٹرمپ کے اس خفت بھرے لمحے نے دنیا بھر میں ان کے ناقدین کو بے حد مسرور کردیا اور لوگ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ان کا مذاق اڑانے لگے۔

ایک پاکستانی ٹوئٹر صارف کا کہنا تھا، ’یہ عظیم خاتون آخر کون ہیں‘۔

ایک شخص نے کہا کہ اس موقع پر ٹرمپ کا چہرہ دیکھنے لائق تھا۔

ڈونلڈ ٹرمپ کے شرمندگی بھرے یہ لمحات نئے نہیں۔ اس سے قبل اسرائیل اور اٹلی کے دورے کے دوران بھی وہ شدید شرمندگی کا شکار ہوئے تھے جب ان کی اہلیہ میلانیا نے بے اعتنائی سے ان کا ہاتھ جھٹک دیا تھا۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں