بدھ, مئی 14, 2025
اشتہار

اقوام متحدہ کی جماعت الاحرار پر پابندی، پاکستان کا خیر مقدم

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے کالعدم تنظیم جماعت الاحرار کو عالمی دہشت گرد تسلیم کرتے ہوئے اسے اپنی فہرست میں شامل کرلیا۔ پاکستان نے فیصلے کا خیر مقدم کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کی سفارش پر سلامتی کونسل کی 1267 پابندیوں سے متعلق کمیٹی نے کالعدم تنظیم جماعت الاحرار پر پابندیاں عائد کردیں۔ کالعدم تنظیم کے اکاؤنٹ منجمد کردیے گئے جبکہ ارکان پر سفری پابندیاں اور اسلحے کی فروخت پر بھی پابندی عائد کردی گئی ہے۔

فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہوئے ترجمان دفتر خارجہ نفیس زکریا کا کہنا ہے کہ جماعت الاحرار افغان صوبہ ننگر ہار افغانستان سے آپریٹ کر رہی ہے۔ کالعدم جماعت پاکستان میں کئی دہشت گرد حملوں میں ملوث ہے۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ جماعت الاحرار کو عالمی دہشت گردوں کی فہرست میں شامل کرنے کا خیر مقدم کرتے ہیں۔ گزشتہ سال جماعت الاحرار کو دہشت گرد تنظیم کی فہرست میں شامل کیا گیا تھا۔


اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں