جمعہ, جنوری 3, 2025
اشتہار

کراچی: پی ٹی آئی اور ن لیگ کارکنان آمنے سامنے، تصادم ہوتے ہوتے رہ گیا

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: شیخ رشید کی قیادت میں پی ٹی آئی کے کارکنوں نے پی ایس 114 میں انتخابی ریلی نکالی، ایک موقع پر ن لیگ اور پی ٹی آئی کے کارکنان آمنے سامنے آگئے جہاں تصادم ہوتے ہوتے رہ گیا۔

تفصیلات کے مطابق عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کی قیادت میں پی ٹی آئی کے کارکنوں نے محمود آباد میں ریلی نکالی جس میں پی ٹی آئی رہنما حلیم عادل شیخ اور دیگر نے بھی شرکت کی۔

ریلی میں پی ٹی آئی کے کارکنوں نے ڈھول کی تھاپ پر رقص بھی کیا، ایک موقع پر محمود آباد میں پی ٹی آئی اور ن لیگ کے کارکنان آمنے سامنے آگئے، دونوں پارٹیوں کے کارکنان نے ایک دوسرے کے خلاف نعرے بازی کی۔

- Advertisement -

اطلاعات ہیں کہ شیخ رشید کی قیادت میں پی ٹی آئی کی ریلی جارہی تھی کہ اسی وقت ن لیگ کی ریلی بھی آگئی، دونوں جماعتوں کے کارکنوں کی ایک دوسرے سے تلخ کلامی بھی ہوئی اور تصادم ہوتے ہوتے رہ گیا۔

میرے حلقے کے لوگوں نے کہا، شیخ جھکنا نہیں، شیخ رشید

ریلی سے خطاب کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ غریب غریب تر اور امیر ارب پتی سے کھرب پتی بنتا جارہا ہے، حکمرانوں نے غریبوں کی زندگی اجیرن کردی ہے، ایک شخص ہے جو اس ملک میں کرپٹ اور کمیشن خوروں کو للکارتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ آج نواز شریف کے ساتھ کوئی سیاسی جماعت نہیں ہے، یہ لوگ جے آئی ٹی کو دھمکیاں دے رہے ہیں، میرے حلقے کے عوام کہتے ہیں کہ شیخ رشید جھکنا نہیں نواز شریف کے خلاف ڈٹ جانا، عمران خان کے ساتھ کھڑا ہوں،کرپٹ مافیا کو نہیں چھوڑیں گے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں