حیدرآباد: حیدرآباد میں سپرہائی وے پر تھانہ بولاخان کےقریب آئل ٹینکر الٹ گیا جس کے نتیجے میں ہزاروں لیٹر ڈیزل بہہ گیا۔
تفصیلات کےمطابق حیدرآباد میں سپرہائی وے کےقریب آئل ٹینکر ٹریک سے کچے میں اترگیا جس کےنتیجے میں ہزاروں لیٹر ڈیزل بہہ گیا جبکہ موٹروے پولیس اورریسکیو ٹیمیں جائے حادثہ پر پہنچےتاکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعے سےبچا جاسکے۔
حادثے کی جگہ عوام کی بڑی تعداد ڈیزل جمع کرنےکے پہنچی تاہم پولیس نےعوام کو جائے حادثے سے دور رکھا۔
سانحہ بہاولپور: جاں بحق افراد کی تعداد 214 ہوگئی
خیال رہے کہ عیدالفطر سے قبل احمد پور شرقیہ میں بڑا سانحہ ہوا تھا اور آئل ٹینکر پھٹنے سے آگ بھڑک اٹھی تھی جس کے نتیجے میں اب تک ہلاکتوں کی تعداد 2014 ہوچکی ہیں۔
بعدازاں سانحہ احمد پور شرقیہ پر موٹر وے پولیس کی انکوائری رپورٹ جاری کی گئی تھی،غفلت برتنے پر ڈی ایس پی سمیت پانچ پولیس افسران اور چھ موٹروے پولیس اہلکار معطل کر دیے گئے تھے۔
بہاولپورسانحہ: وزیراعظم نوازشریف کامکمل انکوائری کرانےکا اعلان
واضح رہےکہ وزیراعظم نوازشریف نےبہاولپور آئل ٹینکرحادثےکےمتاثرین اور ان کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئےکہاتھاکہ متاثرین کودیاجانےوالامعاوضہ ان کےپیاروں کی زندگی کانعم البدل نہیں ہے۔