جمعہ, جنوری 3, 2025
اشتہار

لیژر لیگ :رونالڈینو سیون نے گگزسیون کو شکست دے دی

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: شہرقائد میں کھیلےگئے لیژرلیگ کے پہلے نمائشی میچ میں رونالڈینیو سیون نے گگز سیون کو دلچسپ مقابلےکےبعد 2 کےمقابلے میں ایک گول سےشکست دے دی۔

تفصیلات کےمطابق کراچی میں عبدالستار ایدھی ہاکی اسٹیڈیم میں رونالیڈینو سیون اور گگز سیون کے درمیان نمائشی فٹبال میچ کھیلا گیا جس میں رونالڈینیو سیون نے گگز سیون کو1-2 سےشکست دے دی۔

رونالڈینیوسیون کی ٹیم نے پنالٹی کک پر روبرٹ پائرز کےگول کی بدولت میچ کےآغاز میں ہی برتری حاصل کرلی تھی اور پورے میچ میں بہترین کھیل کا مظاہرہ کیا۔

- Advertisement -

دوسرے کوارٹرمیں رونالڈینیو 7 کی جانب سے لوئس مورٹا نےپینٹلی کک پرایک اور گول کیا لیکن اسے منسوخ کردیا گیا۔

ریان گگز کی ٹیم کی جانب سے تیسرے کوارٹرمیں نیکولس انیلکا نے گیند کو جال میں پہنچاکرمقابلہ برابر کیا تاہم رونالڈینیو کی ٹیم نے اس برتری کو زیادہ دیر قائم رہنے نہیں دیا۔

اس مرتبہ پاکستانی کھلاڑی نے کامیابی دلائی، رونالڈینیو 7 میں کھیلنےوالے پاکستانی فٹ بالر سعداللہ نےگول کرکے اپنی ٹیم کو پھربرتری دلادی۔

اسٹارفٹ بالر رونالڈینیو میچ میں کوئی گول نہ کرسکے جبکہ انھوں نے ایک پینلٹی کک بھی ضائع کی۔

یاد رہےکہ اس سے قبل گزشتہ روز معروف فٹ بالر رونالڈینیو اوربرطانیہ کےرائن گگز سمیت دنیا کے 7 بین الاقوامی فٹ بالرز دو نمائشی میچ کھیلنے پاکستان پہنچےتھے۔


غیرملکی فٹبالرز کو خوش آمدید کہتے ہیں، آرمی چیف


آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے بین الاقوامی فٹبالرز کے اعزاز میں استقبالیہ دیا اور انہیں پاکستان میں خوش آمدید کہا تھا۔

آرمی چیف نے بین الاقوامی فٹبالرز کا پاکستان آمد پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا تھا کہ پاکستان ایک پر امن اور کھیلوں سے محبت کرنے والا ملک ہے۔

واضح رہےکہ لیژر لیگ کادوسرا نمائشی میچ لاہور میں آج کھیلاجائےگا جہاں بین الاقوامی فٹبالرز ایکشن میں نظر آئیں گے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں