جمعرات, جنوری 2, 2025
اشتہار

پاکستان اورافغانستان کے درمیان پاسپورٹ ختم ہونا چاہیئے، محمود اچکزئی

اشتہار

حیرت انگیز

کوئٹہ : پشتونخواملی عوامی پارٹی کے چیئرمین محمود خان اچکزئی نے کہا ہے کہ پاکستان اور افغانستان کے درمیان پاسپورٹ ختم ہونا چاہیئے، نواز شریف ملک کو ایشین ٹائیگر بنانا چاہتے ہیں، بدامنی کے حالات میں پاکستان ایشین ٹائیگر نہیں بن سکتا۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے کوئٹہ کے علاقے سملی میں قومی اسمبلی کی خالی نشست پر ہونے والے ضمنی انتخاب کے سلسلے میں ایک اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

محمود خان اچکزئی کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم نواز شریف ملک کو ایشین ٹائیگر بنانا چاہتے ہیں مگر موجود حالات میں ایسا ممکن ہی نہیں، افغانستان کے ساتھ امن قائم کرکے ہی مسائل حل کئے جاسکتے ہیں۔

- Advertisement -

آئین کی بالادستی ،پارلیمنٹ کے اختیارات اور امن کو یقینی بنایا جائے تو دس سال کے اندر پاکستان ایشین ٹائیگر بن سکتا ہے انہوں نے کہا کہ جہاں بدامنی ہو وہاں سرمایہ کار تو کیا بنجارے بھی نہیں جاتے۔

ان کا کہنا تھا کہ اب بھی وقت ہے کہ ملک کو سنبھالنے کے لئے عوام کو حق حکمرانی دیا جائے ،آئین کی بالادستی اور امن قائم ہوگا تو سی پیک بھی بن سکتا ہے اور تجارت بھی ترقی کرسکتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ افغانستان ہمارا مسکن اور پاکستان ہمارا ملک ہے یہ ہمارے اکابرین کی قربانیوں سے وجود میں آیا ہے ،محمود خان اچکزئی نے کہا کہ افغانستان اور پاکستان کے مابین امن کا قیام پورے خطے کے لئے بارآور ثابت ہوسکتا ہے۔

انہوں نے تجویز پیش کی کہ افغانستان اور پاکستان کے مابین پاسپورٹ ختم ہونا چاہیئے انہوں نے کہا کہ تمام قومیتوں کو ان کے حقوق اور اپنے وسائل پر اختیار دیاجائے تو قیامت تک پاکستان کے ساتھ رہنے کو تیار ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں