لاہور: وزیراعظم نواز شریف کے صاحبزادے حسن نواز دبئی روانہ ہوگئے۔
اطلاعات کے مطابق حسن نواز اتحاد ایئر ویز کی فلائٹ نمبر ای وائی 234 سے دبئی روانہ ہوئے ہیں،ان کے ملک سے باہر جانے کے عمل کو مخالفین ملک سے فرار کا نام دے رہے ہیں۔
خیال رہے کہ وزیراعظم اور ان کے بچوں کے خلاف پاناما کیس میں عدالتی تحقیقات جارہی ہیں اور قائم کردہ جے آئی ٹی نے آج ہی رپورٹ سپریم کورٹ کو پیش کی ہے جس میں ٹیم نے شریف فیملی کے خلاف نیب میں ریفرنس دائر کرنے کی سفارش کی ہے۔