جمعرات, دسمبر 26, 2024
اشتہار

وزیر اعظم استعفیٰ دیں گے نہ اسمبلیاں تحلیل ہوں گی: اجلاس میں فیصلہ

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: پاناما کیس کی تفتیش کے لیے بنائی جانے والی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم جے آئی ٹی کی رپورٹ جاری ہونے کے بعد وزیر اعظم کی زیر صدارت آج ایک اور مشاورتی اجلاس کیا گیا۔ اجلاس میں طے ہوگیا کہ وزیر اعظم استعفیٰ دیں گے نہ اسمبلیاں تحلیل ہوں گی۔

تفصیلات کے مطابق پاناما جے آئی ٹی کی رپورٹ آنے کے بعد وزیر اعظم ہاؤس مسلم لیگ ن کا ہیڈ کوارٹر بن گیا۔ آج ہونے والے ایک اور مشاورتی اجلاس میں جے آئی ٹی رپورٹ کے خلاف بھرپور عدالتی جنگ کا فیصلہ ہوگیا۔

یہ 3 روز کے دوران وزیر اعظم نواز شریف کی زیر صدارت ہونے والا پانچواں ہنگامی اجلاس ہوا۔

- Advertisement -

اجلاس میں طویل مشاورت کے بعد فیصلہ ہوا کہ وزیر اعظم استعفیٰ دیں گے نہ اسمبلیاں تحلیل ہوں گی۔ ذرائع کے مطابق جے آئی ٹی رپورٹ پراعتراضات کے لیے وکلا کی نئی 4 رکنی ٹیم میدان میں اتاری جائے گی۔

مزید پڑھیں: جے آئی ٹی رپورٹ ردی اورعمران نامہ ہے، وفاقی وزرا

اجلاس میں وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار غیر حاضر رہے۔ ذرائع کےمطابق چوہدری نثار وزیر اعظم کے استعفیٰ دینے کے حامی ہیں جبکہ دیگر وزرا اس بارے میں اختلاف کا شکار ہیں۔

دوسری جانب پنجاب ہاؤس میں بھی شہباز شریف اور چوہدری نثار کی ملاقات ہوئی۔ ذرائع کے مطابق شہباز شریف کو چوہدری نثار کے تحفظات دور کر نے کا ٹاسک دیا گیا تھا۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں