جمعرات, مئی 15, 2025
اشتہار

ایل اوسی کی خلاف ورزی کا مقصد مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی مظالم سے توجہ ہٹانا ہے، دفتر خارجہ

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : دفترخارجہ کا کہنا ہے کہ بھارت کی جانب سے ایل اوسی اورورکنگ باؤنڈری کی مسلسل خلاف ورزی کی جارہی ہے، ایل اوسی کی خلاف ورزی کا مقصد مقبوضہ کشمیرمیں ابترانسانی حقوق کی صورتحال سے توجہ ہٹانا ہے۔

ترجمان دفترخارجہ نفیس زکریا نے میڈیا بریفنگ میں کہا کہ بھارت نے رواں برس ایل اوسی اور ورکنگ باؤنڈری کی پانچ سو بیالس مرتبہ خلاف ورزی کی، ان خلاف ورزیوں میں اٹھارہ پاکستانی شہری شہید ہوئے، بھارت بلاجوازشہری ودیہی آبادی کونشانہ بنا رہا ہے۔

نفیس زکریا کا کہنا تھا کہ دس برس گزرنے کے بعد بھی سمجھوتہ ایکسپریس دہشت گردی پر کوئی پیش رفت نہیں ہوئی، سمجھوتہ ایکسپریس دہشتگردی میں چالیس سے زائد پاکستانی شہید ہوئے تھے۔

انھوں نے کہا کہ بھارت دنیا کی توجہ کشمیر میں مظالم سے ہٹانا چاہتا ہے، بھارت جان بوجھ کر شہری آبادی کو نشانہ بناتاہے، بھارت کو لائن آف کنٹرول پر بھرپور جواب دیا گیا جبکہ بھارتی ہائی کمشنر، ڈپٹی ہائی کمشنر کو متعدد بار طلب کرکے احتجاج بھی کیا گیا۔

ترجمان کا کہنا تھا مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی مظالم میں اضافہ ہورہا ہے، رواں ہفتے بھارتی فورسز نے مقبوضہ کشمیرمیں 6 کشمیریوں کو شہید کیا، مقبوضہ کشمیرمیں احتجاج کرنے والوں پر بھی تشدد کیا گیا، دنیا بھر میں یوم شہدا کے موقع پر کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کرتے ہیں۔

نفیس زکریا نے مزید کہا کہ کرنل(ر)حبیب ظاہر سے متعلق نیپالی انتظامیہ سے رابطےمیں ہیں، نیپالی حکومت نے مطلع کیا ہے، معاملے پر تحقیقات جاری ہیں، کرنل حبیب (ر)سےمتعلق معاملے میں تاحال پیشرفت نہیں ہوئی، بھارتی ہائی کمشنر کو بلا کر معاملے پر تشویش سے آگاہ کیا ہے۔

ترجمان دفترخارجہ کا کہنا تھا کہ بھارت کا مریضوں کیلئے ویزہ کے اجرا میں شرائط رکھنا افسوسناک ہے، مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی مظالم میں اضافہ ہورہا ہے، بین الاقوامی برادری بھارتی مظالم کا نوٹس لے۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں