اسلام آباد : اپوزیشن لیڈر خورشیدشاہ نے کہا کہ میاں صاحب جھوٹ بولنے والاصادق امین نہیں رہتا،وزیراعظم مستعفی ہوں۔
تفصیلات کے مطابق قائد حزب اختلاف خورشید شاہ نے اپوزیشن اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جےآئی ٹی کی رپورٹ سب کے سامنے ہے، حالات انتہائی سنجیدہ ہیں، بھارت نوازشریف سے متعلق پریشان ہے، بھارت پریشان ہے کہ نوازشریف کیخلاف سب کچھ ثبوت کیساتھ آیا۔
خورشید شاہ نے کہا کہ حکومت نے جےآئی ٹی اور پھر رپورٹ کو بھی متنازع بنانے کی کوشش کی، وزیراعظم نے خود کہا تھا کہ استعفیٰ دے دوں گا، وزیراعظم نے وعدہ خلافی کرتے ہوئے مستعفی نہ ہونے کا اعلان کررہے ہیں۔
اپوزیشن لیڈر کا کہنا تھا کہ میاں صاحب جھوٹ بولنے والا صادق اور امین نہیں رہتا، اپوزیشن چاہتی ہےاسمبلیاں تحلیل نہ ہوں، سب کی خواہش ہے حکومت اپنی مدت پوری کرے، وزیراعظم استعفیٰ دیں اپوزیشن کا مشترکہ مطالبہ ہے۔
انھوں نے مزید کہا کہ سپریم کورٹ کےساتھ کھڑے ہیں فیصلےکا احترام کریں گے، میاں صاحب قوم آپ سے استعفیٰ مانگ رہی ہے، لیکن پوری قوم چاہتی ہے کہ سسٹم چلتا رہنا چاہیے اور اسمبلیاں چلتی رہنی چاہئیں۔
مزید پڑھیں : وزیراعظم کواستعفیٰ دینا ہوگا، اپوزیشن جماعتوں کا مشترکہ کا مطالبہ
اس سے قبل اپوزیشن جماعتوں نے اجلاس میں وزیراعظم سے استعفیٰ لینے اور اسمبلیوں کی مدت پوری کرنے پراتفاق کیا اور قومی اسمبلی کا اجلاس طلب کرنے سے متعلق تمام اختیار اپوزیشن لیڈر سید خورشید شاہ کو دیدیا ہے۔