اشتہار

عمران خان اور طاہر القادری کی جائیداد ضبط کرنے کا حکم

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: انسداد دہشت گردی کی عدالت نے ایس ایس پی عصمت اللہ تشدد کیس میں مسلسل عدم حاضری پر تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان اور پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ کی جائیداد ضبط کرنے کا حکم دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق انسداد دہشت گردی کی عدالت میں ایس ایس پی عصمت اللہ تشدد کیس کی سماعت ہوئی، عمران خان اور طاہر القادری کو اشتہاری قرار دینے کے بعد عدالت نے جائیداد ضبط کرنے کا حکم دے دیا۔

عدالت نے عمران خان اور طاہر القادری کو اشتہاری قرار دینے اور ناقابل ضمانت گرفتاری کے وارنٹ جاری کرنے کے باوجود ملزمان کی عدم حاضری پر جائیداد کی تفصیلات طلب کی اور ایس ایچ او سیکریٹریٹ سمیت متعلقہ محکموں کو ملزمان کی جائیداد کی تفصیلات فراہم کرنے کا حکم دیا۔

- Advertisement -

پڑھیں: عمران خان اور طاہر القادری کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

عدالت کی جانب سے ایس ایس پی عصمت اللہ جونیجو کو بطور گواہ جبکہ مزید تین گواہان کو اگلی سماعت پر پیش ہونے کے لیے سمن کرتے ہوئے سماعت 20 جولائی تک ملتوی کردی۔

یاد رہے کہ تحریک انصاف اور پاکستان عوامی تحریک کی جانب سے سال 2014ء میں اسلام آباد کے ریڈ زون میں دھرنا دیا گیا تھا۔ مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے جب پولیس نے آنسو گیس اور لاٹھی چارج کیا تو جواب میں مظاہرین کی جانب سے پولیس اہلکاروں پر پتھراؤ بھی کیا گیا تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں